Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیئرالیون کے قومی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

Urdu News

نئی دہلی،26؍اپریل،صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ سیئرالیون کی حکومت اور عوام کو ان کے قومی دن (27 اپریل 2017) کے موقع پر مبارک باد پیش کی ہے۔

جمہوریہ سیئرالیون کے صدر عزت مآب ڈاکٹر ارنیس بائی کروما کو ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ ’’ہندوستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے آپ کو  اور جمہوریہ سیئرالیون کی حکومت اور عوام کو آپ کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارک باد پیش کرنا میرے لئے باعث خوشی ہے۔ ہندوستان اور سیئرالیون کے عوام کے دوستانہ اور قریبی تعلقات بہت پرانے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ آنے والے برسوں میں ہمارے کثیر جہتی تعلقات مزید مستحکم  اور گہرے ہوتے رہیں گے۔

عزت مآب آپ کی اچھی صحت اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ جمہوریہ سیئرالیون کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے میری نیت خواہشات قبول کریں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More