15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے آیوش سہولیات کیلئے رہنما خطوط کا مجلہ جاری کیا

Urdu News

نئی دہلی،؍جون،سیاحت کی وزارت نے آج یہاں آیوش کی سہولیات کیلئے رہنما خطوط کا ایک مجلہ جاری کیا ہے۔ سیاحت کے وزیر ڈاکٹر مہیش شرما کی صدارت میں قومی طبی اور صحت سے متعلق سیاحتی بورڈ ، عالمی سطح پر قابل قبول معیارات کی بنیاد پر طبی اور صحت سے متعلق سیاحت کے شعبے میں مختلف خدمات فراہم کرنے والوں کے  ذریعہ مخصوص سہولیات کی تفصیلات کی فراہمی کی ضرورت پر باربار زور دے رہا تھا۔ سیاحت کی وزارت کی مسلسل کوشش یہ رہی ہے کہ ایسے اداروں کو فروغ دیا جائے جنہوں نے اس طرح کے معیارات حاصل کرلئے ہیں تاکہ خدمات کی فراہمی میں بہترین کارکردگی  فراہم کی جاسکے۔ سیاحت کی وزارت  سمیت صنعت اور فریقوں کی مانگ پر نیشنل اکریڈیٹیشن بورڈ فار ہوسپٹل اینڈ ہیلتھ کئیر پروائڈرس (این اے بی ایچ) نے ملک میں صحت کے مراکز اور پنچ کرمہ کلینکوں سمیت، جنہیں سیاح استعمال کرتے ہیں، آیوش کی سہولیات کیلئے الحاق کی خاطر معیار اور رہنما خطوط مرتب کئے ہیں۔

سیاحت کے وزیر ڈاکٹر مہیش شرما کی ہدایت پر سیاحت کی وزارت نے مختلف آیوش سہولیات کیلئے الحاق یا ایکریڈٹیشن کے معیارات مرتب کئے ہیں اور صنعت پر زور دیا ہے کہ وہ ان معیارات کو تسلیم کرے۔ اس مجلہ میں مندرجہ ذیل سہولیات کیلئے ایکریڈیٹشن دستیاب ہوگا۔

  • آیوروید اسپتال۔
  • یوگا اور نیچرو پیتھی اسپتال۔
  • یونانی اسپتال۔
  • سدھا اسپتال۔
  • ہومیوپیتھی اسپتال۔
  • پنچ کرما کلینک۔
  • ویلنیس سینٹر

 وزیرموصوف نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق ایکریڈیٹیشن خدمات کے یکساں معیار کی فراہمی میں صنعت کی مدد کریں گے۔ سیاحت کی وزارت صحت سے سے متعلق سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں جیسے این اے بی ایچ  کے تسلیم شدہ اسپتالوں اور طبی سیاحت کی سہولیات فراہم کرنے والے ٹریول ایجنٹوں؍ ٹور آپریٹروں اور طبی سیاحت فراہم کرنے والوں کو، جو سیاحت کی وزارت سے منظور شدہ ہیں، مارکیٹ کے فروغ میں مدد (ایم ڈی اے) فراہم کرتی ہے۔

 تسلیم شدہ سروس فراہم کرنے والوں کے نام سیاحت کی وزارت کی ویب سائٹ میں بھی شامل کئے گئے ہیں اور بے مثال بھارت مہم میں بھی میں شامل کیا گیا ہے جو عالمی سطح پر تشہیر کی اہم مہم ہے۔ اس سے آنے والے سیاحوں کو ان اداروں کے بارے میں معلومات حاصل ہوسکے گی جو منظور شدہ ہیں اور جو معیارات پر عمل کرتے ہیں۔ ایکریڈیٹیشن کے معیارات کی تفصیلات وزارت سیاحت کی ویب سائٹ: www.incredibleindia.org پر دستیاب ہیں۔

 پوری دنیا میں جامع اور متوازن طبی نظام  اس حقیقت کی وجہ سے شہرت حاصل کررہے ہیں کہ بہت سی بیماریاں طرز زندگی سے متعلق ہیں۔ بھارت طبی ذہانت کی وراثت سے مالا مال ہے جو آیوروید اور سدھا کے ساتھ ساتھ یوگا کی ورزش کا حامل ہے جو جسم، ذہن اور روح کیلئے بہتر صحت فراہم کرتا ہے۔ یونانی اور ہومیو پیتھی نے بھی، جن کی جڑیں بھارت سے باہر ہیں، بھارت میں بہت شہرت حاصل کی ہے۔

 بھارت نے روایتی طور پر ایسے سیاحوں کو راغب کیا ہے جو اپنے جسم، ذہن اور روح کو تازہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ بھارت ان سیاحوں کیلئے بھی پرکشش ہے جو یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی جیسے متبادل طبی نظام سے علاج کرانا چاہتے ہیں۔آج سفر میں آسانی اور تیزی کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ بہتر سے بہتر کم خرچ اور بروقت حفظان صحت کے متبادل طریقوں کی تلاش میں سفر کرتے ہیں۔ امید ہے کہ صحت سے متعلق سیاحت کی صنعت عالمی سطح پر 2017 تک 678 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی اور یہ بھارت کیلئے سب سے اہم ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More