نئی دلّی: بھارت کے شمال مشرقی خطے کو اجاگر کرنے کے لئے ، جو گھریلو اور بیرونی سیاحوں کے لئے عام طور پر انجان علاقہ ہے ، سیاحت کی وزارت نے 28 مئی ، 2020 ء کو دیکھو اپنا دیش سیریز کے تحت ‘‘ مصروف سیاحوں کے لئے شمال مشرقی بھارت ’’ کے موضوع پر ویبینار کا انعقاد کیا اور شمال مشرقی ریاست ناگا لینڈ ، اروناچل پردیش ، آسام اور سکم ، چار ریاستوں کے ورچوول ٹور کی پیشکش کی ۔ دیکھو اپنا دیش سیریز ملک کے مختلف حصوں کی ورچوول سیاحت کے ذریعے ایک بھارت شریشٹھ بھارت کے جذبے کو فروغ دینے کے لئے تیار کی گئی ہے ، جو کووڈ – 19 کے سخت دور میں بھی سیاحت کو فروغ دے رہی ہے ۔
دیکھو اپنا دیش ویبینار کے 25 ویں اجلاس میں 28 مئی ، 2020 ء کو کرٹین کال ایڈونچرس ، کی پروپرائٹر جولی کگتی ، انڈیا ٹریل کے ٹریول اِن چیف ڈیوڈ اَنگامی ، منیول گیدرنگ کے شریک بانی دیوراج بروا اور آرگسٹ ڈاٹ اِن کے شریک بانی پنٹسو گیاٹسو کے ذریعے پیش کیا گیا ۔
پروگرام پیش کرنے والوں نے شمال مشرقی خطے کے نئے نئے مقامات ، قبائل ، تہوار ، دست کاری اور مقامی لوگوں کی تہذیب اور تمدن کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ یہاں کی خصوصیت صرف پہاڑیاں ہی نہیں بلکہ یہاں دیکھنے کے لئے بہت کچھ ہے ۔
اس ویبینار میں منی پور اور ناگا لینڈ کے درمیان زُکو وادی کے جانفرا مقام کو اجاگر کیا گیا اور اس خطے میں سب سے مشہور آتش فشاں زُکو لیلی کے نظارے بھی دکھائے گئے ہیں ۔ کوہیما میں ہر سال ہورن بِل فیسٹیول یکم دسمبر سے 10 دسمبر تک منایا جاتا ہے ، جو نہ صرف ملکی سیاحوں کے لئے بلکہ غیر ملکی سیاحوں میں بھی بہت مقبول ہے ۔
شمال مشرق کی سب سے بڑی ریاست اروناچل پردیش میں بھی سیاحوں کی دلچسپی کے لئے بہت سی چیزیں ہیں ۔ 70 فی صد جنگلات کے ساتھ یہ ریاست 26 بڑے قبائل کا مسکن ہے ، جو سیاحوں کو ہر چند کلو میٹر کے بعد ایک بالکل نئے کلچر ، روایات اور تہذیب سے روشناس کراتا ہے ۔ توانگ سنگتی وادی کی خوبصورتی سیاحوں کے لئے پریوں کی کہانیوں والا منظر پیش کرتی ہے اور یہاں فروری میں ہونے والا لوسار فیسٹیول بہت مقبول ہے ۔
ویبینار میں خواتین پر مرکوز آسام کے ٹیکسٹائل کے سیکٹر کو اجاگر کیا گیا اور وہاں کے مقامی لوگوں کے دست کاری اور دیگر خصوصی سیاحت کی دلچسپی کی چیزوں کو اجاگر کیا گیا ۔
سکم کی ماحولیاتی سیاحت کے ستونوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے ماحولیات کو برقرار رکھنے سے متعلق سیاحتی پائیدار عمل اپنانے کو بھی ویبینار میں پیش کیا گیا ، جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں :
- ماحولیاتی تحفظ
- پائیدار کاروباری ماڈل
- مقامی کلچر کے تئیں حساس اور اس کی ستائش
- سماجی برابری
دیکھو اپنا دیش ویبینار سیریز 14 اپریل ، 2020 ء کو شروع کی گئی تھی اور اب تک اس کے 25 اجلاس ہو چکے ہیں ، جس میں ملک میں سیاحتی مقامات اور تجربات کو اجاگر کیا گیا ہے ۔
الیٹرانک اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کی وزارت کے ذریعے قائم کردہ نشینل ای – گورننس ڈویژن دیکھو اپنا دیش ویبینار کے انعقاد کے لئے اہم رول ادا کر رہی ہے اور اُس کی پیشہ ورانہ ٹیم براہ راست تکنیکی امداد فراہم کر رہی ہے ۔
ویبینار کے یہ اجلاس اب https://www.youtube.com/channel/UCbzIbBmMvtvH7d6Zo_ZEHDA/featured
کے علاوہ حکومتِ ہند کی وزارتِ سیاحت کے سوشل میڈیا ہینڈلس پر دستیاب ہے ۔
اگلی دیکھو اپنا دیش ویبینار 30 مئی ، 2020 ء کو صبح 11 بجے سے 12 بجے تک منقد ہو گی ۔ اس میں اندراج کے لئے https://bit.ly/KutchDAD پر رجوع کریں ۔