19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے سوچھتا پکھواڑہ منایا

जवाहरलाल नेहरू पोर्ट ट्रस्‍ट ने लगातार 11वीं बार ‘राजभाषा कीर्ति पुरस्‍कार’ जीता
Urdu News

نئی دہلی،18؍ ستمبر   ۔سیاحت کی وزارت نے سوچھتا پکھواڑے کے تیسر ے دن جنتر منتر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں صفائی ستھرائی کی مہم چلائی۔ اس مہم میں سیاحت کی وزارت کے عہدیداروں اور عملے کے ارکان نے شرکت کی۔ اس سلسلے میں عہدیداروں اور افسران نے  آثار قدیمہ کے تحت آنے والی جنتر منتر کی تاریخی عمارت کا دورہ  کیا۔ پی ایم یو (ایس بی ایم) کے ڈائریکٹر جناب وینکٹیشن  نے اس تاریخی عمارت       کی       اہمیت کو اُجاگر کیا۔ اس کے بعد عملے کے افراد نے جامع طور پر صفائی ستھرائی کا کام شروع کیا، جس میں  کنزرویشن اسسٹنٹس  سمیت اے ایس آئی کے تمام عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس مہم میں گاڑیوں کی پارکنگ کے علاقے ، سروس روڈ، ٹکٹ کاؤنٹر کے آس پاس کے علاقے اور پانی پینے کے مقام وغیرہ کی صفائی کی گئی۔ اس طرح  مہم کے تیسرے دن کا اختتام مطلوبہ نتائج کے ساتھ ہوا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More