نئی دہلی، سیاحت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کے جے الفونس نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ قبائلی سرکٹ 15تھیمٹک سرکٹس میں سے ایک ہے، جس کی سیاحت کی وزارت کی سدیش درشن اسکیم کے تحت ترقی کیلئے نشاندہی کی گئی ہے۔ سدیش درشن اسکیم کے تحت وزارت کا مقصد یہ ہے کہ ملک میں سیاحت کی اعلیٰ کے اصولوں پر رہتے ہوئے ایک منظم اور ترجیحی ڈھنگ کے علاوہ مقابلہ جاتی ، دیانتداری اور سیاحت کے تجربے کو پیش کرنے کے علاوہ مقامی سطح پر روزی روٹی کے مواقع پیدا کرکے سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیا جائے۔
انہوں نے بتایا کہ وزارت نے قبائلی علاقوں سمیت ملک کے مختلف سیاحتی مصنوعات اور مقامات کے فروغ کیلئے گھریلو اور بین الاقوامی مارکیٹس میں بہت سی پرموشنل سرگرمیاں انجام دی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وزارت نے انگلش اور غیر ملکی زبانوں میں تشہیری مٹیریئل اور دیگردستاویزات تیار کئے ہیں اور پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا مٰں میڈیا مہم چلا رکھی ہیں۔ اس کے علاوہ مہمان نوازی اسکیم کے تحت بیرون ملک سے ہندوستان تک تجارت ، میڈیا اور رائے قائم کرنے والوں کیلئے جان پہچان ٹورز(دورے) کئے جا رہے ہیں۔
قبائلی سرکٹ کے موضوع کے تحت منظور کئے گئے پراجیکٹوں کی تفصیلات حسب ذیل ہیں:
نمبر شمار |
ریاست/مرکز کے زیر انتظام |
پروجیکٹ کے نام |
منظور کی گئی رقم کروڑ میں |
1. |
ناگالینڈ |
قبائلی سرکٹ:پیرین-کوہیما-ووکھا، ناگالینڈ کی ترقی |
97.36 |
2. |
چھتیس گڑھ |
قبائلی سرکٹ:جاشپور-کُنکوری-مین پَٹ-امبیکا پور-مہیش پور-رتن پور-کوردار-سرودا دادر گینگریل-کونڈا گاؤں-نتھینوا گاؤں، جگدلپور-چتر کوٹ-تیرتھ گڑھ کی ترقی |
99.94 |
3. |
تلنگانہ |
قبائلی سرکٹ:مولولکن ورم-میداورم-تڑوائی-دمراوی-ملور بوگاتھا واٹرفالس کی مربوط ترقی |
84.40 |
4. |
ناگالینڈ |
قبائلی سرکٹ:موکوک چنگ-تینسین کی ترقی |
99.67 |