16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے لندن میں تین روزہ ورلڈٹریول مارکیٹ ( ڈبلیو ٹی ایم ) میں حصہ لیا

Urdu News

نئی دہل: سیاحت کی وزارت برطانیہ کی راجدھانی لندن میں 4سے 6نومبر ، 2019 کے دوران منعقد ہورہے تین روزہ ورلڈٹریول مارکیٹ ( ڈبلیو ٹی ایم ) میں حصہ لے رہی ہے ۔  ڈبلیو ٹی ایم 2019 میں  ہندوستان کے پویلین کا موضوع ہے ‘ بے نظیرہندوستان ۔ بے نظیرہندوستان کو پائیں ’۔اس عالمی ٹریول میلے میں مجموعی طورپر 32حصص دار ہیں ، جن میں ریاستی حکومتیں ، مرکز کے زیرانتظام علاقے ، ایئرانڈیا ، آئی آرسی ٹی سی ، ہوٹلس ، ویلنیس ریسورٹس اور ٹورآپریٹر  س شامل ہیں ، جو ہندوستانی پویلین میں  شریک نمائش کار کے طورپرحصہ لے رہے ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image00120CE.jpg

ہندوستانی پویلین میں متعدد قسم کی سرگرمیاں انجام دی جارہی ہیں جن میں ثقافتی پروگرام ، یوگاکی نمائش ، مہندی رچانا ، ہندوستانی کھانوں کا ذائقہ چکھانا ، پگڑی باندھنا ، ساڑی باندھنا وغیرہ شامل ہیں ۔ ان سب کے علاوہ ہندوستان کی متعدد سیاحتی مصنوعات کے ساتھ ساتھ  اس سال مہاتماگاندھی کی 150ویں جینتی اورمجسمہ ٔ اتحاد ( اسٹیچوآف یونٹی ) کو بھی ڈبلیو ٹی ایم 2019کے دوران ہندوستانی پویلین میں نمایاں طورپرپیش کیاجارہاہے اوران کی تشہیر کی جارہی ہے ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002G2YT.jpg

مرکزی  وزارت سیاحت کے سکریٹری جناب یوگیندر ترپاٹھی ڈبلیوٹی ایم 2019 میں آفیشیل وفد کی قیادت کررہے ہیں ، اس میں ایڈیشنل ڈائرکٹرجنرل ( سیاحت ) محترمہ روپیندر برار بھی شامل ہیں ۔ ڈبلیو ٹی ایم 2019میں ہندوستانی پویلین کا افتتاح 4نومبر ، 2019 کو سکریٹری ( سیاحت ) اور برطانیہ میں ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ روچی گھنشیام نے کیا۔

کل یعنی 4نومبر ، 2019 کو ‘ ان کریڈیبل انڈیا ۔ فائنڈدی ان کریڈیبل یو ’کے موضوع پر ایک پینل ڈسکشن کا انعقاد کیاگیا، جس کا مقصد ہندوستان کو ایک تجرباتی منزل کے  طورپر پیش کرنااور سیاحوں کو  ہندوستان میں موجود تجربات کے وسیع تر امکانات کا احساس دلاناتھا ۔ پینل ڈسکشن کی نظامت سی این این یوروپ ایڈیٹر محترمہ میناڈوس سینٹوس نے کی ۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003GZJQ.jpg

ڈبلیو ٹی ایم عالمی سطح پر ٹریو ل اورٹورزم صنعت کے لئے بزنس ٹو بزنس نمائش ہے جس میں اس شعبے کے حصص دار ضرورشرکت کرنا چاہتے ہیں ۔ گذشتہ چاردہائیوں میں ڈبلیو ٹی ایم دنیا کی سب سے بڑی نمائش کے طورپر ابھراہے جس میں 185ممالک اورخطوں سے ہزارسے زائد نمائش کار پہنچتے ہیں اور 51ہزار سے زیادہ حصص دار اس میں حصہ لیتے ہیں ۔ جو حصص دار اس میں حصہ لیتے ہیں ان میں ٹریول انڈسٹری کے سینیئر پیشہ ور ، سرکاری وزرأ اوربین الاقوامی پریس شامل ہیں ۔ اس نمائش کا انعقاد  ایکس سیل  لندن میں ہرسال نومبر میں ہوتاہے ۔ جس کا مقصد اس صنعت سے متعلق جدید ترین خیالات اور رجحانات کے بارے میں رابطہ پیداکرنا ، گفتگوکرنا اور دریافت کرنا ہوتاہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More