17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت کی ’ایک وراثت کو گود لیجے‘ اسکیم کے تحت 14یادگاری عمارتوں کیلئے سات منتخب کمپنیوں کو اجازت نامے دیے گئے

Urdu News

نئی دہلی۔ ؍اکتوبر۔سیاحت کی وزارت کی ’ایک وراثت کو گود لیجے‘ اسکیم کے تحت 14یادگاری عمارتوں کیلئے سات منتخب کمپنیوں کو اجازت نامے دیے گئے ہیں ، یہ اجازت نامے نئی دلّی میں کل راج پتھ کے احاطے میں منعقدہ ’پریٹن پرو‘ کی اختتامی تقریب میں پیش کیے گئے۔ ان کمپنیوں کو یادگاری مقامات کے دوست ’’مونومنٹ متراز‘‘  کہا گیا ہے، جو اپنی سی ایس آر سرگرمیوں کی وجہ سے قابل فخر ہیں۔

بین وزارتی اوورسائٹ اور مستقبل کے خاکے سے متعلق کمیٹی کے ارکان نے اس ابتدائی مرحلے میں اچھی ساکھ والی  تنظیموں کی طرف سے ملنے والے مثبت ردعمل کو سراہا۔ اس سلسلے میں 57 جوابات ملے ہیں اور 14 یادگاری عمارتوں کو دلچسپی کے اظہار سے متعلق 7 خطوط کے ذریعے گود لیا گیا ہے۔  تفصیلی جانچ پڑتال کے بعد میزبانی کی صنعت سے سفر اور بینکنگ صنعت تک مندرجہ ذیل کمپنیوں کو مونومنٹ متراز کے لئے حتمی طور پر چنا گیا ہے۔

1           ایس بی آئی فاؤنڈیشن   کو دلّی کے جنتر منتر کو گود لینے کے لئے چنا گیا ہے۔

2           ٹی کے انٹرنیشنل لمیٹیڈ کو کونارک سن ٹمپل  اور بھوبھنیشور میں راجا رانی ٹمپل کو گود لینے کیلئے چنا گیا ہے۔

3           یاترا آن لائن پرائیویٹ لمیٹیڈ کو کرناٹک میں ہمپی ، جموں وکشمیر میں لیہہ پلیس، دلّی میں قطب مینار اور مہاراشٹر میں اجنتاگپھاؤں کو گود لینے کے لئے چنا گیا ہے۔

4           ٹریول کارپوریشن آف انڈیا لمیٹیڈ کو کوچی میں  مٹّن چیری  پلیس میوزیم  اور دلّی میں صفدر جنگ مدرسے کو گود لینے کیلئے چنا گیا  ہے۔

5           ایڈوینچر ٹور آپریٹر ایسوسی ایشن آف انڈیا کو گنگوتری ٹمپل علاقہ اور گومکھ کا راستہ ، ماؤنٹ اسٹاک کانگڑی، لداخ وجموں وکشمیر کو گود لینے کیلئے چنا گیا ہے۔

6           اسپیشل ہولی ڈیز ٹریویل پرائیویٹ لمیٹیڈ  (اور) روٹری کلب آف انڈیا  کو دلّی کی اگرسین کی باؤلی کو گود لینے کے لئے چنا گیا ہے۔

7           این بی سی سی  کو دلّی کے پرانے قلعے کو گود لینے کیلئے چنا گیا ہے۔

وزارت سیاحت کی ’ ایک وراثت کو گود لیجے اسکیم‘ 27 ستمبر 2017 کو عالمی یوم سیاحت کے موقع پر صدر جمہوریہ ہند نے شروع کیا تھا۔ لہٰذا سیاحت کی وزارت نے نجی  شعبے کی کمپنیوں ، سرکاری شعبے کی کمپنیوں اور کارپوریٹ افراد کو دعوت دی تھی کہ وہ ان مقامات کو گود لیں اور  اپنی وراثت  اور سیاحت کو تحفظ اور ترقی کے ذریعے  مزید دیرپا بنانے کیلئے ذمہ داری قبول کریں۔ یہ اسکیم سیاحت کی وزارت کی اپنی نوعیت کی ایک کوشش ہے  جو ثقافت کی وزارت اور بھارت کے محکمہ آثار قدیمہ اے ایس آئی کے ساتھ ملکر کی جارہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت پورے بھارت میں یادگاری مقامات  ، وراثتی اور سیاحتی مقامات کو ترقی دینے  اور سیاحوں کے لئے سازگار بنانے کی بات کہی گئی ہے تاکہ ان جگہوں کی  سیاحت کی اہلیت اور ثقافتی اہمیت کو ایک منصوبہ بند اور مرحلے وار طریقے سے فروغ دیا جاسکے۔

بھارت پوری دنیا میں اپنی مالامال اور گوناں گوں ثقافت، نیز قدرتی وراثت کیلئے جانا جاتا ہے۔ ’ایک وراثت کو گود لیجے/ اپنی دھروہر ، اپنی پہچان پروجیکٹ‘ سیاحت کی وزارت کی اپنی ہی نوعیت کی ایک کوشش ہے ، جس میں ثقافت کی وزارت او ر بھارت کا محکمہ آثار قدیمہ اے ایس آئی بھی ساتھ دے رہے ہیں۔ اس پروجیکٹ کے تحت پورے بھارت میں یادگاری مقامات  ، وراثتی اور سیاحتی مقامات کو ترقی دینے  اور سیاحوں کے لئے سازگار بنانے کی بات کہی گئی ہے تاکہ ان جگہوں کی  سیاحت کی اہلیت اور ثقافتی اہمیت کو ایک منصوبہ بند اور مرحلے وار طریقے سے فروغ دیا جاسکے۔

اس پروجیکٹ میں بنیادی طور پر عالمی معیار کے سیاحتی بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو ترقی اور اس کی دیکھ بھال کرنے پر توجہ دی گئی ہے جن میں بنیادی شہری سہولیات اور صفائی ستھرائی ، عوامی شکایات ، آسان رسائی ، محفوظ ماحول ، ان جگہوں پر روشنیاں نصب کیاجانا اور رات کے وقت بھی ان مقامات کو نظر آنے کیلئے جگمگاہٹ کا انتظام کرنا بھی شامل ہے تاکہ یہاں پر داخلی اور بیرونی دونوں طرح کے سیاح زیادہ سے زیادہ آسکیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More