18.1 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت یوگا کا تیسر ا بین الاقوامی دن منا رہی ہے

Urdu News

نئی دہلی جون ؛  سیاحت کی وزارت مختلف اقدامات کے ذریعے یوگا کا تیسرا بین الاقوامی دن منارہی ہے۔

  1. یوگا کو فروغ دینے والا 30 سیکنڈ کا ایک ریڈیو اسپاٹ تیا رکیا گیا ہے جسے 14 جون سے آل انڈیا  ریڈیو کے 17 ایف ایم اسٹیشنوں سے نشر کیا جارہا ہے۔
  2. بھارت کو یوگ کی زمین کے طور پر فروغ دینے کے لیے 60 سیکنڈ کا ایک ٹی وی کمرشیل تیار کیا گیا ہے۔ یوگ کو فروغ دینے والی ایک مہینہ طویل مہم 21 جون سے دوردرشن نیٹ ورک پر شروع کی جائے گی۔
  3. یوگ کو فروغ دینے کے لیے ایک مہم سیاحت کی وزارت کے سبھی سوشل نیٹ ورک چینلوں پر15 مئی 2017 سے 21 جون 2017 تک چلائی جارہی ہے۔
  4. آئی ڈی وائی 2017 پوسٹرس اور اسٹینڈیز تیار کئے گئے ہیں، جنہیں بھارتی سیاحت کے بین الاقوامی اور اندرون ملک دفاتر میں استعمال کیا جائے گا۔
  5. یوگ کے بین الاقوامی دن کو دلی کے انڈیا اسٹینڈ ایٹ  ایس اے ٹی ٹی ای میں  فروری 2017 میں اجاگر کیا گیا تھا اور جون 2017 میں دلی میں یوگ شالہ نمائش بھی کی گئی ۔
  6. سیاحت کی وزارت نے مانوس کرنے کے مقصد سے ایک دورے کے لیےیوگ کو فروغ دینے والے چار آپریٹروں، صحافیوں، فوٹو گرافروں، یوگ گوروؤں اور پوری دنیاکے رائے سازوں  پر مشتمل 53  بین الاقوامی مہمانوں کے ایک گروپ  کو مدعو کیا ہے۔ یہ گروپ لکھنؤ میں 21 جون کو منعقد کی جانے والی اصل آئی ڈی وائی تقریبات میں شرکت کرے گا، جس میں وزیراعظم نریندر مودی بھی شرکت کریں گے۔ اس کے بعد یہ گروپ  اصل معلومات حاصل کرنے اور بھارت کو اپنے ملکوں میں یوگا کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے مختلف یوگ اداروں اور صحت مرکزوں کا دورہ کرے گا۔
  7. بھارتی سیاحت کے دفاتر، بیرون ملک یوگ کے بین الاقوامی دن کی تقریبات کا اہتمام کرنے میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ بھارت میں بھارتی  سیاحت کے دفاتر ، ہوٹل منیجمنٹ اور کیٹرنگ ٹیکنالوجی سے متعلق قومی کونسل کے ادارے این سی ایچ ایم سی ٹی اور سیاحت اور سفر کے بندوبست کے بھارتی ادارے آئی آئی ٹی ٹی ایم بھی یوگ کے بین الاقوامی دن سے متعلق تقریبات کا اہتمام کریں گے۔

نجی شعبہ بھی یوگ ڈے کی تقریبات میں شرکت کی حوصلہ افزائی کررہا ہے، جس کے تحت ٹور آپریٹرس، یوگا کیمپوں کا خصوصی دورہ کریں گے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More