17.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کے شعبے میں گزشتہ چار برسوں کے دوران 14.62ملین روزگار کے مواقع پیدا ہوئے:کے جے الفونس

Urdu News

نئی دہلی، سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، کے جے الفونس نے کہا ہے کہ اکیلے سیاحت کے شعبے نے ملک میں گزشتہ چار برسوں کے دوران 14.62 ملین روزگار کے مواقع پیدا کئے ۔ آج نئی دہلی میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصو ف نے مزید کہا کہ سیاحت کا شعبہ ہنرمندوں کے ساتھ ساتھ بے ہنر لیکن روزگار کے متلاشی لوگوں کو مواقع دستیاب کراتاہے۔ اس طرح سے یہ سماج کے سبھی طبقوں کو روزگار فراہم کرتا ہے۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سیاحت کی وزارت اب پروموشنل سرگرمیوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے، تاکہ ہندوستان کی ان شمال مشرقی ریاستوں کی طرف سیاحوں کی توجہ مبذول کرائی جاسکے، جو اب تک سیاحتی سرگرمیوں سے محروم رہی ہیں۔ان میں میگھالیہ میں واقع ایشیا کا سب سے بڑاکیو نیٹ ورک یعنی غاروں کا سلسلہ شامل ہے۔ہندوستان  میں خواتین کے تحفظ سے متعلق میڈیا کی حالیہ خبروں کو مسترد کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان سیاحوں کے لئے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت سیاحت نے سیاحوں کی حفاظت اور ان کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اس پس منظر میں وزیر موصوف نے کہا کہ ریاستوں ؍مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لئے سیاحوں کی حفاظت اور سلامتی سے متعلق رہنما ہدایات جاری کئے گئے ہیں اور 14 ریاستوں میں کسی نہ کسی شکل میں پہلے سے ہی ٹورسٹ پولس کی موجودگی ہے۔

وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ ملک کو بیرون ملک فروغ دینے کے لئے وزارت نے متعدد،‘‘انکریڈیبل انڈیا روڈ شوز ’’امریکا ، یوروپ میں کئے ہیں اور ایسے ہی کچھ شوز آنے والے دنوں میں چین اور نورڈک(شمالی یوروپ اوربحراوقیانوس کے شمال میں واقع ممالک) ممالک میں کئے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 60 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل موضوع پر مبنی تین انکریڈیبل انڈیا ویڈیوز جاری کئے جاچکے ہیں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بڑی تعداد میں لوگوں نے اسے دیکھا ہے۔

وزیر موصوف نےیہ بھی کہا کہ کروز ٹورزم سیکٹر پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے اور سیاحت کی وزارت اس پر 100کروڑ روپے کی سرمایہ کررہی ہے اور جہاز رانی کی وزارت میں اس شعبے کے لئے 250 کروڑ روپے کا محفوظ فنڈ دستیاب کرایا ہے۔ ممبئی میں کروز پورٹس ڈیولپ کئے جارہے ہیں، جہاں  ایک انٹرٹینمنٹ کمپلیکس بھی تعمیر کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ گوا ، کوچن ، چنئی  اور وشاکھا پٹنم میں کروز جیٹیز بنائے جارہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More