19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کے وزیر الفونس نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سیاحت کے وزراء کی کانفرنس میں شرکت کی

Urdu News

نئی دہلی، سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے  وزیر مملکت جناب کے جے الفونس نے کل چین کے شہر ووہان میں شنگھائی تعاون تنظیم ایس سی او کے  سیاحت کے وزراء کی کانفرنس میں شرکت کی۔

 افتتاحی اجلاس میں وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کی سیاحت کا سیکٹر تیزی سے ترقی کررہا ہے اور وہ  باہر جانے والے سفر  کے لئے ایک ابھرتی ہوئی مارکیٹ بن گیا ہے اور ہندوستان کے سیاحت کے سیکٹر  کے لئے ایس سی او خطے کے ساتھ سیاحت میں تعاون کے لئے زبردست گنجائش ہے۔

اجلاس کے موقع پر جناب الفونس نے  چین کے سیاحت اور ثقافت کے نائب وزیر  لی جنزاؤ کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ جناب الفونس کی سربراہی میں ہندوستانی ٹیم کا دورہ وزیراعظم کے چین کے حالیہ دورے کا ایک سلسلہ تھا، جہاں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ دفاع، امور خارجہ اور سیاحت کے شعبے میں ہندوستان اور چین کے درمیان تعاون میں اضافہ کیا جائے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More