نئی دہلی۔؛ سیاحت کے وزیر مملکت جناب کے جے ایلفینس نے آج نئی دلی کے اپولو اسپتال میں زخمی سوئس سیاح جوڑے کوئنٹن جیریمی کلارک اور میری ڈروز سے ملاقات کی۔
وزیر موصوف نے اسپتال کی انتظامیہ اور ڈاکٹروں سے زخمی سیاحوں کے علاج کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں سیاحوں کی صحت میں تیزی سے بہتری آ رہی ہے اور وہ اسپتال کے علاج سے بہت مطمئن اور خوش ہیں۔