19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کے وزیر نے مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے 164ویں سالانہ دن کی تقریب سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی محکمۂ تعمیرات عامہ کے 164ویں یوم تاسیس کی تقریب آج نئی دلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔ نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شفافیت اور جوابدہی ان تنظیموں کیلئے رہنمائی کے اصول ہونے چاہئے، جو عوام کے وسیع ترمفاد میں کام کر رہی ہیں۔ نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکزی محکمہ تعمیرات عامہ (سی پی ڈبلیو ڈی) کا شہری ترقیات میں ایک اہم رول ہے اور ہمارے شہروں میں جو بھی تعمیر ہوتی ہے، اس میں  فطرت کا ذہن میں رکھا جانا چاہئے اور اس تعمیر کو ماحول دوست ہونا چاہئے۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیاحت کے مرکزی وزیر جناب کے جے الفونس نے ان کی ٹیم کی طرف سے تعمیر کردہ بہترین عمارتوں کے لئے سی پی ڈبلیو ڈی کو مبارکباد دی اور کہا کہ اس محکمہ کے پاس جتنے زیادہ انجینئر ہیں، وہ دنیا میں کسی کے پاس بھی نہیں ہیں۔ وزیرموصوف نے بتایا کہ پوری دنیا میں ہونے والا 35سے 40فیصد تک ہونے والا ریسرچ کام ہندوستانیوں کے ذریعے کیاجاتا ہے اور ہم تازہ ترین معلومات اور ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں۔ جناب الفونس نے یہ بھی کہا کہ سیاحت کی ترقی کے شعبے کا انحصار بنیادی ڈھانچے کی ترقی پر ہے، جس کے لئے سی پی ڈبلیو ڈی جیسی تنظیموں کی ضرورت ہے، جس کے پاس قابل بھروسہ انجینئر اور منصوبہ ساز موجود ہیں۔ جناب الفونس نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کے پاس صدیوں سے عظیم اور خوبصورت آرکیٹیکچرل نمونے موجود ہیں، جن سے ہندوستانیوں کی صلاحیت اور علم کا ثبوت ملتا ہے۔ جناب الفونس نے یہ بھی کہا کہ ہمیں ان لوگوں کو کبھی بھی نہیں بھولنا چاہئے، جو مثالی اچھا کام کر رہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More