26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کے وزیر نے 16 ستمبر سے 2 اکتوبر 2017 تک منائے گئے سووچھتا پکھواڑہ کے بارے میں میڈیا کے افراد کو جانکاری دی

Tourism Minister Briefs Media Persons on Swachhta Pakhwada Observed During 16 th September to 2 nd October, 2017
Urdu News

 نئی دہلی؍ ،سیاحت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب الفونس کنن تھانم نے کہا ہے کہ سیاحت کی وزارت نے 16 ستمبر سے 2 اکتوبر2017 کے دوران ‘‘سووچھتا پکھواڑہ’’ منایا۔ اس دوران وزارت سیاحت کے سبھی دفاتر کے احاطوں ؍تعلیمی اداروں اور معروف سیاحتی مقامات وغیرہ پر صفائی ستھرائی سے متعلق متعدد سرگرمیوں ؍پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ وزارت سیاحت کے تحت آنے والے سبھی تعلیمی اداروں نے پائیدار طریقے سے صفائی ستھرائی کے کام کو انجام دینے کے لئے کم از کم ایک سیاحتی مقام کا انتخاب کیا۔میڈیا کے افراد سے خطاب کرتے ہوئے آج انہوں نے یہاں کہا کہ وزیر اعظم نے 15 ستمبر سے 2 اکتوبر 2017 کے دوران ‘سووچھتا ہی سیوا’مہم کا آغاز کرنے کی اپیل کی تھی۔ یہی مدت وزارت سیاحت کے ذریعے منعقد کئے گئے ‘‘سووچھتا پکھواڑہ’’ کی بھی تھی۔ وزارت نے اپنے انڈیا ٹورزم دفاتر کی توسط سے ملک بھر کے سیاحتی  مقامات؍تیرتھ استھلوں پر سووچھتا مہم کا انعقاد کیا۔اس مدت کے دوران ملک بھر میں 80 سے زیادہ مقامات پر اس مہم کا انعقاد کیا گیا۔ اس کا آغاز 15 ستمبر 2017 کو جوہو بیچ سے ہوا تھا۔اس کے علاوہ مہم کے دوران صفائی ستھرائی سے متعلق بڑی سرگرمیوں ، حلف برداری تقاریب ، بیداری سے متعلق سرگرمیوں، مضمون نویسی کے مسابقوں ، نکڑ ناٹکوں وغیرہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

وزیر موصوف نے کہا کہ انہوں نے بذات خود صفائی ستھرائی سے متعلق متعدد سرگرمیوں میں حصہ لیا، جن میں 17 ستمبر 2017 کو انڈیا گیٹ ، عالمی یوم سیاحت (27 ستمبر2017)کو جن پتھ مارکیٹ اور 30 ستمبر 2017 کو میگھالیہ کے شیلانگ کے اسمتھ گاؤں میں منعقدہ سرگرمیاں شامل ہیں۔وزارت سیاحت کے افسران اور انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل منیجمنٹ (آئی ایچ ایم)کے طلباء بھی اس موقع پر موجودتھے۔متعدد مقامات پر وزیر موصوف کے ذریعے انجام دی گئی صفائی ستھرائی سے متعلق سرگرمیوں نے سیاحوں اور دکانداروں وغیرہ کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی اور عوامی مقامات کو صاف ستھرا رکھنے کی اہمیت سے متعلق پیغام لوگوں تک پہنچا۔ وزیر موصوف نے سیاحوں اور دکانداروں سے بات چیت کی اور سب سے اپیل کی کہ وہ ملک کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں اپنا تعاون دیں۔انہوں نے ان مقامات پر منعقدہ سرگرمیوں میں حصہ لینے والے سبھی لوگوں کو سووچھتا حلف بھی دلایا۔

ہندوستانی فلم اداکار جناب روی کشن (جوہو بیچ) ، تمل فلم اداکار جناب سرتھ کمار ، ریت فنکار جناب سدرشن پٹنائک، تمل فلمی صنعت سے وابستہ اداکار اور ڈائریکٹر جناب راما کرشنن، وزیر اعلیٰ جناب سربا نند سونووال، فلم ساؤنڈ ڈیزائنر جناب ریسُل پوکُٹّی، شکشا رتن ایوارڈ یافتہ پروفیسر امیتا دت، آسامی فوک میوزک کمپوزر اور مشہور قومی ایوارڈ یافتہ جناب پربھات گوسوامی ، فلم و ٹی اداکار جناب انوپم شیام، تمل سنیما کے ڈائریکٹر اور اداکار جناب ایس وی سی شیکھر، چنئی کے میئر جناب سیدئی ایس اے دورائی سامی، کاسٹیوم ڈیزائنر جناب سوربھ کانت شریواستو،پدم شری بھٹ چندرا ڈی مونڈھے، آئی پی ایس افسر اور تمل ناڈو کے سابق ڈی جی پی ڈاکٹر آر نٹراج،مس سگاریکا گوسوامی، آسامی اداکار جناب کوپل بورا،آئی این ٹی اے سی ایچ کی چیئرپرسن محترمہ شیلا بورا،کوہ پیماجناب تاپی مارا  اور فلم اداکارہ محترمہ امالا اکّی نینی چند ، مشہورو معروف شخصیات ہیں جنہوں نے وزارت سیاحت کے ذریعے منعقدہ مہم میں حصہ لیا۔

 وزیر موصوف نے میڈیا کے افراد کو بتایا کہ وزارت سیاحت نے ثقافت کی وزارت اور ہندوستان کے محکمہ آثار قدیمہ (اے ایس آئی)کے اشتراک سے وراثتی مقامات کے فروغ اور انہیں سیاح دوست بنانے کا خاکہ تیار کیا ہے، تاکہ ان کے سیاحتی امکانات اور ثقافتی اہمیت کو منصوبہ بند اور مرحلہ وار طریقے سے بڑھایاجاسکے۔اسی مقصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے 27 ستمبر 2017 کوعالمی یوم سیاحت کے موقع پر وزارت نے ‘‘اڈاپٹ اے ہیریٹیج’’یعنی ایک وراثتی مقام کو گود لیں، مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد ہمارے ثقافتی اور قدرتی وراثتی مقامات کے تحفظ اور فروغ کے توسط سے ہماری وراثت اور سیاحت کو مزید پائیدار بنانے کی ذمہ داری اٹھانے کے لئے صنعتوں اور دیگر متعلقین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس پروجیکٹ میں خصوصی توجہ بنیادی سہولیات کی دستیابی پر ہے، جن میں صفائی ستھرائی، بیت الخلاء، پینے کا پانی، سیاحوں کے لئے سیاحتی مقامات تک رسائی کو آسان بنانا ، سائن بورڈ  لگانا اور کیفے ٹیریا، نگرانی نظام، سیاح سہولیاتی مرکز، وراثتی مقامات اور یادگاروں کے چہار جانب  روشنی کا معقول انتظام جیسی ایڈوانس سہولتیں شامل ہیں۔

‘‘عالمی یوم سیاحت’’ سے متعلق تقریب کے دوران ‘‘سووچھتا’’نامی فلم لانچ کی گئی۔مہم کے دوران جنوب کے ریجنل ڈائریکٹر کے ذریعے چنئی کے ویلن کنّی چرچ میں صفائی ستھرائی سے متعلق جو سرگرمیاں انجام دی گئیں، اس کا اعتراف پینے کے پانی کی وزارت نے انعام دے کر کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More