17.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیشلز کے قومی دن کے موقع پر صدر جمہوریہ کا پیغام

President of India’s message on the eve of Independence Day of Belarus
Urdu News

نئی دلّی ؍ صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے سیشلز کے 42 ویں قومی دن ( 29 جون ، 2017 ) کے موقع پر جمہوریہ سیشلز کی حکومت اور وہاں کے عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
جمہوریہ سیشلز کے صدر عزت مآب جناب ڈینی انٹونی رولن فورے کے نام اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ ہند نے کہا ہے کہ حکومت ہند ، ہندوستانی عوام اور خود اپنی جانب سے جمہوریہ سیشلز کے 42 ویں قومی دن کے موقع پر آپ کو ، جمہوریہ سیشلز کے عوام اور وہاں کی حکومت کو گرم جوش مبارک باد پیش کرتے ہوئے مجھے انتہائی مسرت محسوس ہو رہی ہے ۔ ہمارے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تاریخی اور گہرے دوستانہ مراسم قائم ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تعاون و ہمہ گیراشتراک آنے والے برسوں میں مزید مستحکم ہو گا ۔

یہ امر انتہائی تسلی بخش ہے کہ بحر ہند کے خطے میں امن ، تحفظ اور استحکام کے بارے میں ہماری عہد بستگی حالیہ برسوں میں مزید مستحکم ہوئی ہے ۔

براہ کرم میری جانب سے اپنی اچھی صحت اور شادمانی نیز جمہوریہ سیشلز کے دوست عوام کی ترقی و خوش حالی کے لئے نیک خواہشات قبول فرمائیں ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More