17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیل کی یکسر تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے، ہم اس کا جزو بنیں:سیل چیئرمین

Urdu News

نئی دہلی، اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹد (ایس اے آئی ایل)کے چیئرمین جناب پی کے سنہا نے آج یعنی 18 اگست کو سیل کے راؤر کیلا اسٹیل پلانٹ (آر ایس پی) کا دورہ کیا اور  مختلف شعبوں سے وابستہ تقریباََ 700 پرجوش ملازمین کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اسٹیل صنعت کے موجودہ منظر نامہ پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب پی کے سنگھ نے کہا کہ موجودہ حالات میں کلاس میں بہترین ہی باقی رہ پائیں گے۔ پوری دنیا میں اعلیٰ اضافی صلاحیتوں کے اس دور میں پیداواری امتیاز وقت کی ضرورت ہے اور ہمیں  بہترین کوالیٹی، تنوع اور معیارات سے ہم آہنگ ہونا ہوگا۔ جناب سنگھ نے آر ایس پی کے عملہ سے اپیل کی کہ سیل میں یکسر تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور آیئے ہم سب اس کا حصہ بنیں۔ سیل کے ڈائریکٹر (مالیات) جناب انل چودھری ، ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) جناب رمن اور آر ایس پی  کے سی ای او جناب اشونی کمار بھی ملازمین کے ساتھ اس تبادلہ خیال کا حصہ تھے۔حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سیل کے چیئرمین جناب پی کے سنگھ نے مزید کہا کہ راؤر کیلا پلانٹ میں بہترین افرادی قوت موجود ہے۔ جہاں جدید کاری کے بعد تیاری کا عمل قلیل ترین وقت میں پورا ہو گیا تھا۔  اس تبادلہ خیال کا مقصد عملے کے اندر جوش بھرنا ہے تاکہ یہاں لگائی گئی ٹیکنالوجی اور افرادی قوت کا پورا پورا استعمال ہو سکے۔ تبدیلیوں کے موجودہ دور میں کمپنی کے اہداف اور ترجیحات کو سیل کی سبھی اکائیوں میں وسیع طور پر پھیلانا ہوگا۔

سیل کے راؤرکیلا اسٹیل پلانٹ (آر ایس ٹی ) میں 4300 ایم ایم چوڑی ممتاز نئی پلیٹ مل ہے۔ اس پلانٹ نے مخصوص گریڈ کا اسٹیل پیدا کرنے والے منفرید پلانٹ کی حیثیت سے نام کمایا ہے۔ اس مل میں مختلف حلقوں کے مطالبات کی تکمیل کرنے اور چوٹی کے صارفین کی پسند بننے کی صلاحیت ہے۔میک ان انڈیا مہم کی سمت میں فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے اس پلانٹ نے ڈیفنس میٹالرجیکل ریسرچ لیباریٹری (ڈی ایم آر ایل) اور ہندوستانی فضایہ کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ ہندوستانی فضایہ کی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے مخصوص گریڈ کے ڈی ایم آر- 249اے اسٹیل پلیٹیں تیار کر سکے۔مزید برآں یہ پلانٹ مختلف شعبوں کی بیسک ضرورتوں کی تکمیل کرے گا۔ جس میں مینوفیکچرنگ، توانائی اور تعمیراتی شعبے وغیرہ شامل ہیں۔ آر ایس پی کی نئی پلیٹ مل نے مخصوص پلیٹ پلانٹ کے ساتھ مل کر دفاعی ضرورتوں کیلئے مخصوص قسم کے اسٹیل بنانے کی منفرد سہولت کی تخلیق کی ہے۔اس پلانٹ کا مقصد بازار کی ضرورتوں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ ملک پر سے درآمدات کے بوجھ کو بھی کم کرنا ہے۔ نئی خصوصیات کی حامل پلیٹیں (جیسے اے پی آئی 5ایل           ایکس ۔70   پی ایس ایل                                -2گریڈ )، پلیٹیں، ٹی ایم سی پی(تھرمو میکنیکلی کنٹرولڈ پروسیس) کا استعمال کرتے ہوئے تعمیراتی شعبے کیلئے  سستی اور معیاری  پلیٹیں سیل کی نئی مصنوعات میں شامل ہیں اور دفاعی شعبے کیلئے درآمد کی جانے والے  مصنوعات کی جگہ لینے والی مصنوعات کی تیاری کا عمل  پہلے سے ہی جاری ہے۔ اس کے علاوہ نئی پلیٹ مل ،بوائلر کوالٹی کی پلیٹیں تیار کر رہی ہے جس کی  موٹائی 140 ایم ایم ہے ۔ یہ آئی ایس 2002   جی آر ۔ii گریڈ کی پلیٹ ہے۔ یہ بھی درآمدات کی متبادل پیداوار (پروڈکٹ) ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More