نئی دہلی۔ امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت جناب کرن ریجی جو کل یہاں آفات کے خطرات کو کم کرنے (ڈی آر آر) کی غرض سے ایکشن پلان تیار کرنے کے لیے سینڈائی مانیٹر کے استعمال سے متعلق مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں کو حساس بنانے کے لیے پہلے قومی سطح کے ٹرینر کے ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کریں گے ۔
اس تین روزہ پروگرام کا اہتمام آفات کے خطرات میں کمی لانے کے عالمی تعلیمی و تربیتی ادارے کے اقوام متحدہ کے دفتر (یو این آئی ٓیس ڈی آر – جی ای ٹی آئی) کے تعاون سے قومی آفات سے نمٹنے کی اتھاریٹی (این ڈی ایم اے) 18 تا 20 دسمبر 2017 کر رہی ہے ۔
آفات کے خطرات میں کمی لانے (ڈی آر آر) کے لیے سینڈائی فریم 2015-2030 پہلا اہم معاہدہ ہے جس کے تحت اہداف اور آفات کے خطرات میں کمی لانے کے تئیں ترجیحی ایکشن کی شناخت کی گئی ہے ۔ ہندوستان ایس ایف ڈی آر آر پر دستخط کرنے والے ملک کی حیثیت سے فریم ورک میں مذکور اہداف کو حاصل کرنے کے لیے کام کرنے کے تئیں عہد بستہ ہے ۔
پروگرام کے دوران سینڈائی ترجیحات کے عملدر آمد سے متعلق متعدد واقعات کے مطالعوں پر بحث کی جائے گی تاکہ ٹریننگ لینے والوں کو مسائل کی بہتر سمجھ فراہم کی جائے ۔
اسی طرح کے ٹریننگ پروگرام ریاستی حکومتوں کے حکام کے لیے بھی منعقد کئے جائیں گے ۔
اس ٹریننگ پروگرام میں این ڈی ایم اے اور یو این آئی ایس ڈی آر کے اعلی حکام نیز نوڈل وزارتوں ، آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے (این آئی ڈی ایم) ، آفات کے رد عمل کی قومی فورس (این ڈی آر ایف) ، انڈیا میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) ،مرکزی آبی کمیشن (سی ڈبلیو سی) کے شرکاء اور دیگر شرکت کریں گے ۔