16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سینیگال کے یوم آزادی کی آمد پر صدر جمہوریہ ہند کا پیغام

President of India’s message on the eve of Independence Day of Zimbabwe
Urdu News

نئی دہلی، 3 اپریل / صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے جمہوریہ سینگال کے یوم آزادی کے موقع پر جو کل 4 اپریل 2017 کو ہے، وہاں کی حکومت اورعوام کو مبارک باد دی ہے۔

جمہوریہ سنیگال کے صدر جناب میکی سال کے نام ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے ہندستان کی حکومت عوام اور خود اپنی جانب سے میں آپ کو سنیگال کی حکومت اور عوام کو آپ کے یوم آزادی کے موقع پر مبارک باد اور تہنیت پیش کرتا ہوں۔

ہندستان اور سینیگال کے درمیان ہمیشہ قریبی اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ہمارے کثیر رخی تعلقات آنے والے برسوں میں مستحکم اور گہرے ہوتے جائیں گے۔

جناب عالی اپنی نجی صحت اور جمہوریہ سنیگال کے دوست عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے میری نیک خواہشات قبول فرمائیں۔

Related posts

11 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More