15.6 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی ایس ایف اسسٹنٹ کمانڈ نٹ (ایگزیکٹیو) لمیٹیڈ ڈیپارٹمنٹل مقابلہ جاتی امتحان، 2019

Urdu News

 نئی دلّی، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس اسسٹنٹ کمانڈنٹ (ایگزیکٹیو) لمیٹیڈ ڈیپارٹمنٹل مقابلہ جاتی امتحان، 2019 جو کہ 03 مارچ، 2019 کو منعقد ہوا تھا اور اس کے انٹر ویو کے لئے پرسنلٹی ٹیسٹ 05 اگست، 2019 سے 08 اگست، 2019 تک منعقد ہوئے تھے، اس امتحان کے نتیجے میں عام زمرے سے 06، ایس سی زمرے سے ایک ا ور ایس ٹی زمرے سے تین امید واروں کو اسسٹنٹ کمانڈنٹ کی آسامی کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔

            سی آئی ایس ایف میں مذکورہ آسامیوں کے لئے تقرر دستیاب جگہوں کے مطابق کیا جائے گا۔

            یو پی ایس سی کے کیمپس میں امتحان گاہ کے نزدیک ایک سہولیات کاؤنٹر ہے۔ امید وار اپنے امتحان / تقرر سے متعلق معلومات یا وضاحت کام کے دنوں میں صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک شخصی طور پر یا ٹیلی فون نمبر/011-23385271.2381125 پر بھی معلوم کر سکتے ہیں۔ امتحان کا نتیجہ کمیشن کی ویب سائٹ http:/www.upsc.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔ توقع ہے کہ مارکس شیٹ نتیجہ شائع کے ہونے کے تقریبا 15 دن بعد  ویب سائٹ پر 45 دن کے لئے موجود رہے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More