23.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی ایس ایف نے چین کے چھینگدو شہر میں ورلڈ پولیس اور فائر گیمس میں سونے کے پانچ ،چاندی کے تین اور کانسے کے دو تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کیا

Urdu News

نئی دہلی، ورلڈ پولیس اور فائر گیمس درحقیقت اولمپک طرز کے مقابلے ہیں جن میں دنیا بھر کے 70ملکوں کے پروبیشن ، سرحدی تحفظ ، امیگریشن اور کسٹمس کے افسران   اور قانون نافذ کرنے والوں، فائرفائٹرس کی نمائندگ کرنے والے 10 ہزار ایتھلیٹس نے تقریباً 60 مختلف طرز کے کھیل کود مقابلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ چھینگدو میں 8 اگست سے 18 اگست 2019 کو منعقد ہوا تھا۔ جہاں سی آئی ایس ایف کے کھلاڑیوں نے مختلف کھیل کود مقابلوں میں ہندوستان کی نمائدنگی کی اور 10 تمغے جیتے۔

سی آئی ایس ایف کے ڈی جی جناب راجیش رنجن نے 21 اگست 2019 کو چھینگدو میں ہوئے ورلڈ پولیس اور فائر گیمس 2019 میں سی آئی ایس ایف کے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار اور نمایاں کار کردگی کے لئے عزت افزائی کی ۔ کیونکہ انہوں نے نہ صرف اپنی فورس کے لئے تمغے جیتے بلکہ اس بین الاقوامی سطح کے مقابلو میں سونے کے پانچ ، چاندی کے تین،کانسے کے دو تمغے حاصل کر کے ملک کا ہی نام روشن کی ۔

سی آئی ایس ایف ایک جامع اسپورٹس ادارہ ہے جہاں فورس میں کھیلوں کے کلچر کو فروغ دیا جاتا ہے اور با صلاحیت کھلاڑیوں کو مناسب مواقع فراہم کرنے کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ تاکہ وہ اپنی صلاحیت کو اور زیادہ نکھار سکیں اور اپنے ارادے اور ملک کے لئے تمغے جیت سکیں۔

نمبر شمار

عہدہ اور نام

مخصوص کھیل اور مقابلوں کے نام

تمغے

1.

ایل؍ انسپیکٹر کوہیلی  گانگولی

رائفل (شوٹنگ)

گولڈ-1

کانسے کا -1

2.

ایل؍ اے ایس آئی جینا دیوی چھانگتھم

جوڈو(78 کلوگرام)

چاندی -1

3.

ایچ سی ہرمیت

جوڈو(60 کلو گرام )

گولڈ-1

4.

ایل؍ ایچ سی مینا کماری دیوی

باکسنگ (54 کلو گرام )

گولڈ-1

5.

ایل؍ اے ایس آئی  ہیمانی

ڈسکس تھرو

چاندی-1

شاٹ پٹ

کانسے -1

6.

ایل؍ ایچ سی سنگیتا

پول والٹ

گولڈ-1

اونچی کود

چاندی-1

7.

ایچ سی انکت راٹھی

نیزا پھینکنا

گولڈ-1

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More