نئی دہلی، کیمیکلز اور فرٹیلائزرز کی وزارت کے کیمیکلز اور پیٹرو کیمیکلز کے محکمے کے تحت کام کرنے والے ایک اعلی سطحی ممتاز ادارے سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف پیٹرو کیمیکلز انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی (سی آئی پی ای ٹی ) کوپی پی ای کٹ کی جانچ کرنے اور سرٹی فکیٹ دینے کے لئے نیشنل ایکریڈیٹشن بورڈ فار ٹسٹنگ اینڈ کیلی بریشن لیباریٹریز (این اے بی ایل) کی منظوری حاصل ہوگئی ہے۔
پی پی ای کٹ میں بین الاقوامی معیارات کے مطابق دستانے،کوور آل، فیس شیلڈاور گوگلزاور تین پرتوں والا میڈیکل ماسک وغیرہ شامل ہیں۔ کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے خلاف جنگ میں سی آئی پی ای ٹی کی یہ ایک اور کامیابی ہے اور ‘آتمر نربھر بھارت’ کی سمت میں آگے بڑھایا گیا ایک قدم ہے۔
سی أئی پی ای ٹی: آئی پی ٹی سینٹر بھوبنیشور نے پی پی ای کٹ کی جانچ کے لئے سہولت تیار کرنے کے بعد منظوری کے لئے این اے بی ایل کے پاس درخواست جمعہ کرائی تھی۔ اس کی جانچ سہولت کا آن لائن آڈٹ کرنے کے بعد این اے بی ایل نے سی آئی پی ای ٹی سینٹر بھوبنیشور کو منظوری دی ہے۔ کچھ دیگر سی آئی پی ای ٹی سینٹروں نے بھی منظوری کے لئے درخواست دی ہے۔ لیکن ان کی درخواست پر ابھی کارروائی کی جارہی ہے۔
کیمیکلز اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے اس کامیابی کے لئے سی آئی پی ای ٹی بھوبنیشور کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے اس ادارے سے ملک کی خدمت کے لئے اور میک ان انڈیا پر فوکس کرنےکے لئے ایم ایس ایم ای کی مدد کرنے کےواسطے اپنا شاندار کام جاری رکھنے کی اپیل کی۔
سی آئی پی ای ٹی ، ڈبلیو ایچ او/ آئی ایس او رہنما خطوط کے مطابق صحت دیکھ ریکھ کے شعبوں میں آر اینڈ ڈی کی پہل کررہا ہے۔ سی آئی پی ای ٹی
کووڈ عالمی وبا کے دوران ضروری خدمات میں تعاون کرنے کے مقصد سے اناج اور فرٹیلائزر پیکیجنگ کی جانچ کی اپنی صلاحیت میں توسیع بھی کررہا ہے۔