مرکزی انفارمیشن کمیشن (سی آئی سی) نے مختلف سرکاری اتھارٹیوں کے ذریعے آرٹی آئی قانون کی دفعہ 4 کے تحت ازخود کئے گئے انکشاف کے معیار کے تعین کی خاطرایک تجزیہ کیا ہے۔ یہ تجزیہ سابق چیف انفارمیشن کمشنر جناب اے این تیواری اور سابق انفارمیشن کمشنر جناب ایم ایم انصاری پر مبنی ایک کمیٹی نے کیا ہے۔
کمیٹی نے تجزیہ کا ایک فارمیٹ تیار کیا تھا اور تمام سرکاری اتھارٹیوں سے درخواست کی تھی کہ وہ اسے پُر کریں۔ کمیشن کے ساتھ اندراج شدہ 2092 سرکاری اتھارٹیوں میں 838 سرکاری اتھارٹیوں کی جانب سے جوابات موصول ہوئے۔ یہ تجزیہ سرکاری اتھارٹیوں کے ذریعہ فراہم کردہ جوابات پر مبنی ہے۔ تجزیہ میں پایا گیا کہ 838 سرکاری اتھارٹیوں میں 158 سرکاری اتھارٹیوں کو گریڈ اے، 157 اتھارٹیوں کو گریڈ بی، 118 اتھارٹیوں کو گریڈ سی، 133 اتھارٹیوں کو گریڈ ڈی اور 272 سرکاری اتھارٹیوں کو گریڈ ای حاصل ہوا ہے۔ مرکزی انفارمیشن کمیشن نے اس رپورٹ کو تسلیم کرلیا ہے۔ مرکزی انفارمیشن نے یہ رپورٹ اپنی ویب سائٹ پر بھی اَپ لوڈ کردی ہے۔