نئی دہلی، مرکزی اطلاعاتی کمیشن (سی آئی سی) کل یہاں صحت اور حق معلومات ایکٹ کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کرے گا۔ اس سیمینار کو منعقد کرنے کا مقصد صھت کے شعبے میں حکمرانی کے مدنظر صحت اور حق اطلاعات ایکٹ، 2005 کو بہتر بنانا ہے۔
اس سیمینار میں سی آئی سی کے اطلاعاتی کمشنر پروفیسر ایم سری دھر آچاریولو، ریاستی چیف انفارمیشن کمشنر، تمل ناڈو کی شیلا پریہ، وزارت صحت میں جوائنٹ سکریٹری جناب آلوک سکسینہ (ایڈز کنٹرول اور آیوشمان بھارت) عالمی صحت نظام کے چیف ایگزیکیٹیو ڈاکٹر صباحت ایس عظیم، ڈاکٹر منو ماتھر، سینٹر ریسرچ سائنٹسٹ اور ایسوسی ایٹ پروفیسر اور محترمہ نیہا تومر، منیجر (قانونی) پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا، جناب سنیل نند راج، وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سابق مشیر اور ڈاکٹر جینت کمار داس، ڈائریکٹر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ فیملی ویلفیئر، نیتی آیوگ کے ڈاکٹر وی کے پال اور جناب انڈو بھوشن اور سی ای او آیوش مان بھارت شرکت کریں گے۔