17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی پی اے ایم نے دانشورانہ املاک کے مقابلے کے لئے شرکاء کو مدعو کیا

Urdu News

نئی دہلی، صنعت اور اندرونی تجارت کے فروغ کے محکمے  میں آئی پی آر کے فروغ اور بندوبست کے شعبے (سی آئی پی اے ایم) نے  ایسوچیم اور  ایرکسن انڈیا  کے اشتراک سے  اسکولوں ، پولی ٹیکنیک اداروں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کے لئے  ’’آئی پرزم‘‘ نامی  دانشورانہ املاک  (آئی پی)  مقابلے کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز کیا ہے۔ نوجوان نسل میں  اختراعات  اور تخلیق  کے کلچر کو فروغ دینے کے مقصد سے  یہ مقابلہ  نوجوان  تخلیق کاروں کو  اپنی تخلیقات  قومی پلیٹ فارم پر  رکھنے کا موقع ملے گا۔

اس سال  ’’ روز مرہ کی زندگی میں آئی پی ‘‘ کے موضوع پر  دو زمروں  یعنی  فلم سازی  اور کومک کتاب بنانے کے لئے  طلباء کو مدعو کیا گیا ہے۔ فلم سازی کے مقابلے میں  60 سیکنڈ طویل  اینی میٹڈ ؍  فلم ویڈیو  قبول کی جائیں گی جب کہ کومک  بک میں شرکاء کو  5 صفحات پر مشتمل کومک میں اپنی کہانی  بیان کرنے کے لئے  ہمت افزائی کی جائے گی۔ جیتنے والی ٹیموں کو  دو لاکھ روپے سے زیادہ  کے انعامات دئے جائیں گے جبکہ  جس اسکول ؍ کالج یا ادارے سے طلباء کا تعلق ہوگا ، انہیں ایک خصوصی ٹرافی دی جائے گی۔ جیتنے والوں کا اعتراف  سی آئی پی اے ایم کی  سرکاری ویب سائٹ: (www.cipam.gov.in) پر بھی کیا جائے گا۔ داخلے کے لئے  درخواست  موصول ہونے کی آخری تاریخ 30 مئی 2019 ہے۔

آج کی علم پر مبنی معیشت میں ، جہاں  اختراعات ، ترقی اور ملک کی کامیابی کا تعین کرتی ہیں  ، آئی پی سے متعلق بیداری بہت اہم ہوگئی ہے۔ بیداری پیدا کرنے سے نہ صرف  اختراعات کے بارے میں طلباء کو  تحریک ملتی ہے  بلکہ  یہ  آئی پی کے حقوق اور  نقل تیار کرنے وغیرہ کی روک تھام میں بھی مدد کرتی ہے۔

مقابلے سے متعلق تفصیلات  اور تازہ حالات کے بارے میں : (www.cipam.gov.in) ویب سائٹ دیکھی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ سی آئی پی اے اہم کو ٹوئیٹر پر  @CIPAM_Indiaیا  فیس بک پر CIPAM Indiaپر رسائی حاصل کی جاسکتی ہے۔

قومی آئی پی آر پالیسی ملک میں متحریک آئی پی  ماحول قائم کرنے کے لئے  12 مئی 2016 کو  منظور کی گئی تھی۔ لوگوں تک رسائی اور  فروغ کے لئے  سرگرمیوں  کے ذریعے  آئی پی آر سے متعلق بیداری پیدا کرنا  پالیسی کا اہم مقصد ہے۔ ڈی پی آئی آئی ٹی  کی سرپرستی میں آئی پی آر کے فروغ اور بندوبست کا شعبہ  ملک گیر سطح پر  آئی پی آر  سے متعلق بیداری  مہم سمیت رسائی کی بہت سی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More