18.5 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آر پی ایف کے براہ راست طور پر مقرر ہونے والے گزیٹیڈ افسران کے 51ویں بیچ سے متعلق ای-پی او پی تقریب

Urdu News

نئی دہلی، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے براہ راست طور پر مقرر ہونے والے گزیٹیڈ افسران (ڈی اے جی او)،کے 51ویں بیچ   کی پاسنگ آؤٹ پریڈ (پی او پی)، تقریب آج نئی دلی میں منعقد ہوئی۔ یہ آن لائن تقریب تھی، جس کا اہتمام 42زیر تربیت افسران کی تربیت کی تکمیل کے موقع پر ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے کیا گیا اور اس دوران کووڈ-19 سے نمٹنے کے لئے طے شدہ تمام تر سماجی فاصلے کے اصولوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔ سی آر پی ایف کے ڈائرکٹر جنرل جناب اے پی مہیشوری نے ، وزیر داخلہ جناب امت شاہ کا پیغام  ویڈیو کانفرنس میں پڑھ کر سنایا۔

24.04.2020 HM message at e-PoP CRPF.jpeg

اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے زیر تربیت افسران سے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ نے جو تربیت حاصل کی ہے، اس تربیت کے حصول کے بعد آپ کی اثرانگیزی میں مزید پختگی آ گئی ہوگی اور آپ عملی ذمہ داریاں اور اپنے فرائض منصبی ادا کرنے سے وابستہ متعدد چنوتیوں کا مؤثر طریقے سے سامنا کر سکیں گے۔

ویڈیو کانفرنس کے توسط سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت (داخلی امور) جناب جی کشن ریڈی نے ڈی اے جی او کو اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کرنے کے بعد مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم بطور ملک سی آر پی ایف کے اُس 2200عملے کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جس نے ملک کی سلامتی اور اتحاد و یکجہتی کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ یہ تربیت افسران کے حوصلے کو کئی گنا تقویت دے گی اور وہ اِس فورس کو مکمل قیادت فراہم کر سکیں گے۔ سی آر پی ایف کووڈ-19 وبائی مرض کے خلاف نبردآزمائی میں اپنی خدمات ملک کو فراہم کرکے اپنا بہترین تعاون دے رہی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More