Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آئی پی اے ایم۔ ڈی آئی پی پی نے بھارت کے جغرافیائی اشارات کیلئے لوگو اور ٹیگ لائن مقابلہ کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی۔۔آئی پی آر پروموشنز اور مینجمنٹ کے سیل سی آئی پی اے ایم نے ، کامرس وصنعت کی وزارت کے صنعتی پالیسی کے فروغ ڈی آئی پی پی کی سرپرستی میں بھارت کے جغرافیائی اشارات کیلئے لوگو اور ٹیگ لائن سلوگن مقابلے کا، Mygov.in ویب سائٹ پر آغاز کیا ہے ۔

کوئی جغرافیائی اشارہ جی آئی، بنیادی طور پر ایک زرعی، قدرتی یا تیارہ شدہ مصنوعات (دستکاری اور صنعتی اشیاء) ہوتی ہیں جن کا آغاز کسی مقررہ جغرافیائی خطے سے ہوتا ہے۔ اس طرح کے نام سے معیار اور امتیازی کیفیت وابستہ ہوتی ہے اور اس کا سہرا ان اشیاء کے اصل مقام کے سر جاتا ہے۔

اندراج شدہ بھارتی جی آئی کی مثال دارجلنگ چائے، ترو پتی لڈو، کانگڑا پینٹنگز ، ناگپوری سنگترہ اور کشمیر کا پشمینہ جیسی اشیاء ہیں ۔

جی آئی نہ صرف ہمارے مالا مال کلچر اور اجتماعی دانشورانہ وراثت کا ایک حصہ ہیں بلکہ ان سے ملک بھر کے دیہی کسانوں ، بنکروں ، کاریگروں اور دستکاروں کو ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔ جی آئی کا فروغ حکومت ہند کی میک اِن انڈیا مہم کے مطابق ہے اور اسی لئے یہ ہماری ذمہ داری بنتی ہےکہ ہم انہیں تحفظ فراہم کریں ۔ بھارتی جی آئی کو فروغ دینے کیلئے ڈی آئی پی پی کی جاری سوشل میڈیا مہم #LetsTalkIP کا مقصد جی آئی نشان / لوگو کو استناد عطا کرنا ہے، جسے زمرہ بندی سے قطع نظر سبھی اندراج شدہ جی آئی کی نشاندہی میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔ نیز اسے جی آئی کے فروغ کیلئے ایک مناسب ٹیگ لائن/سلوگن کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے جی آئی کے موضوع پر مزید لوگوں کو شامل کرنے اورایک جی آئی ٹیگ کے فائدوں کے بارے میں ان میں بیداری لانے میں بھی مدد ملے گی۔

ڈی آئی پی پی نے بیداری میں اضافہ کرنے اور جی آئی کے معاملے میں لوگوں تک رسائی حاصل کرنے کیلئے بہت سے اقدامات کیے ہیں۔ جی آئی کو فروغ دینے کے طریقوں میں سے ایک یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہیں تحفے کے طور پر پیش کیا جائے۔ اس ضمن میں سی آئی پی اے ایم نے’ جی آئی تحفے میں دیں‘ نام کی ایک مہم بھی شروع کی ہے تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی نظر میں آئے اور اس طرح اندراج شدہ جی آئی مصنوعات کی تشہیر اور فروخت میں مدد ملے ۔ ڈی آئی پی پی، جی آئی کے بارے میں بیداری پھیلانے کیلئے ریاستی حکومت کے ساتھ ملکر بھی کام کررہی ہے۔

یہ مقابلہ ان تخلیق کاروں کیلئے ایک موقع ہے جو ایک قومی پلیٹ فارم کے ذریعے اپنی مصنوعات کو تسلیم کرانے کے خواہشمند ہیں۔اس سلسلے میں مصنوعات کا اندراج کرانے کی آخری تاریخ 17 نومبر 2017 تھی ۔ بھارت کے جی آئی کے لئے لوگو ڈیزائن اور سلوگن انعام کیلئے منتخب تخلیقات کو 50-50 ہزار روپئے نقد انعامات د یے جائیں گے۔

’ایک لوگو ڈیزائن کیجے اور ٹیگ لائن مقابلے کے بارے میں تجویز پیش کیجے‘ یہ تفصیلات Mygov.in آن لائن پلیٹ فارم سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More