17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی آر پی ایف کے شمالی زون کے اسپیشل ڈی جی ذوالفقار حسن نے وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی، سینٹرل ریزرو پولس فورس (سی آر پی ایف)کے شمالی زون کے اسپیشل ڈی جی جناب ذوالفقار حسن نے آج یہاں شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کے وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، نیز وزیر اعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ سے ملاقات کی۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/7CRPFSplDGMIC0.jpg

ملاقات کے دوران جناب ذوالفقار حسن نے وزیر موصوف کو  جموں کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ریاست کے حالات کی جانکاری فراہم کی۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 5؍اگست کے بعدحالات معمول کے مطابق رہے ہیں۔جموں وکشمیر میں کچھ پابندیوں کو چھوڑ کر تشدد اور کرفیو کا کوئی واقعہ رونما نہیں ہوا ہے۔جناب ذوالفقار حسن نے وزیر موصوف کو کامیاب امرناتھ یاترا سے متعلق ایک کافی ٹیبل بک بھی پیش کی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں وکشمیر میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ان کے اہم تعاون کے لئے نیم فوجی فورسیز اور آرمی کی کافی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں یہ سال سب سے زیادہ پُرامن تہواروں کا موسم رہا ہے۔وزیر موصوف نے کہا کہ عید اور یوم آزادی جیسے تہوار نہایت ہی پُرامن طریقے سے منائے گئے ہیں۔ انہوں نے ملک میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے دوران ان کی قربانیوں کے لئے نیم فوجی دستوں کو سراہا ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More