23.7 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ایس آئی آر۔ سی ڈی آر آئی سائنس داں ڈاکٹر سمن حبیب انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی نئی دہلی کی فیلو منتخب ہوئیں

Urdu News

نئی دہلی، سی ایس آئی آر۔ سی ڈی آر آئی  لکھنؤ  نے مولی کیولر بایولوجی ڈویژن نے چیف سائنٹسٹ  اور پروفیسر (اے سی ایس آئی آر)  ڈاکٹر سمن حبیب نے  ملیریا  پیراسائٹ  کو سمجھنے کے لئے  اپنے غیر معمولی کام کے ذریعہ انسٹی ٹیوٹ کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔ ان کو  انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی نئی دہلی کا  فیلو منتخب  کیا گیا ہے۔ ملیریا پیراسائٹ میں ان کے تحقیقی گروپ کی دلچسپی (اے)  پلاز موڈیم کے  ریلکٹ پلاسٹڈ  (ایپ کوپلاسٹ) کے مولی کیولر کام ، (بی) پلاز موڈیم آرگینیلز  کے ذریعہ کئے جانے والے  پروٹین ٹرانسلیشن کے میکانزم اور (سی) بھارت کے   اینڈیمک  اور نان ایڈیمک علاقوں میں  شدید  پی  فالسی پیرم  ملیریا  کے انسانی  جینیاتی عوامل اور اثر پذیری  کو سمجھنے کی خواہش نے تحریک دی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003SU7F.jpg

ڈاکٹر سمن حبیب کو ملنے والے دیگر اہم  اعزازات اور ایوارڈ:

  • فیلو آف انڈین اکیڈمی آف سائنسز، بنگلور (2016)
  • فیلو آف دی نیشنل اکیڈمی آف سائنسز انڈیا، الہ آباد (2015)
  • نیشنل ویمن بایو سائنٹسٹ ایوارڈ ، ڈیپارٹمنٹ آف بایو ٹکنالوجی، حکومت (2012)
  • پروفیسر بی کے بچھاوت میموریل لیکچر ایوارڈ، نیشنل اکیڈمی آف سائنسز انڈیا (2008)
  • سی ایس آئی آر ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ، سی ایس آئی آر (2001)

انڈین  نیشنل  سائنس اکیڈمی:

انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی جنوری 1935 میں قائم کی گئی تھ، جس کا مقصد  بھارت میں  سائنس کو فروغ دینا اور  انسانیت  کے مقصد اور  قومی فلاح کے لئے  سائنسی علم  کا استعمال کرنا تھا۔ بھارت میں سائنس کے علم کے فروغ میں  قومی فلاح کے  مسائل کے لئے  اس کا  استعمال شامل ہے۔ انڈین نیشنل سائنس اکیڈمی کے اہم مقاصد درج ذیل ہیں:

  • سائنسی اکیڈمیوں، سوسائٹیوں، اداروں ، سرکاری سائنسی محکموں اور خدمات  کے درمیان تال میل کرنا ۔
  • بھارت میں سائنس دانوں کے  مفاد کے فروغ اور تحفظ کے لئے  ممتاز سائنس دانوں کے  ایک ادارے کے طور پر کام کرنا اور  ملک میں کئے گئے سائنسی کام کو بین الاقوامی سطح پر پیش کرنا۔
  • مناسب طریقے سے تشکیل شدہ نیشنل کمیٹیوں ، جن سے  دیگر علمی اکیڈمیاں اور سوسائٹیاںمتعلق ہوسکتی ہیں، کے ذریعہ قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے  سائنسی  کاموں کو  سمجھنے کے لئے  کام کرنا، جس کے لئے  عوام اور حکومت  اکیڈمی سے  کام کرنے کے لئے  کہہ سکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More