16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ایس آئی آر – نیشنل کیمیکل لیبارٹیری (این سی ایل)، پنے نے طبی آلات کی پیداوار کے لئے بھارت الیکٹرانکس لمیٹڈ (بی ای ایل) کے ساتھ معاہدہ کیا

Urdu News

نئی دہلی، سی ایس آئی آر   کی ایک مختار تجربہ گاہ سی ایس آئی آر  –  این سی ایل ، پنے گزشتہ دہائی سے اپنے وینچرس سینٹر کے توسط سے اختراع پردازی  اور  صنعت کاری  کو فروغ دینے میں سب سے آگے رہا ہے ۔ اس کی نئی اختراع پردازیوں سے کورونا کے  وبائی مرض کے خلاف  جنگ میں مدد مل رہی ہے۔ اس کی  حالیہ  دو اختراع پردازیاں کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام میں مدد کرسکتی ہیں:

  1. ڈیجیٹل آئی آر تھرما میٹر: جناب پرتیک کلکرنی کی قیادت والے  سی ایس آئی آر  – این سی ایل کے وینچر سینٹر کے بی ایم ای کے نے  ہاتھوں سے دیکھے جانے والا  ایک ڈیجیٹل آئی آر تھرما  میٹر تیار کیا ہے، جو  کورونا وائرس کی وبا  کے اثرات کو کم کرنے  کی کمی جانچ  کا ایک اہم  عنصر ہے۔ اس میں موبائل فون یا پاور بینک کو  اسے بجلی  پہنچانے کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ آئی آر تھرما میٹر کا ڈیزائن عام طور پر دستیاب ہے ، اس سے متعلق مکمل معلومات  پورے ہندوستان میں بڑے پیمانے پر اس کی تیاری کرنے والوں کو  ریڈی ہارڈ ویئر  اور سافٹ ویئر ڈیزائن مفت میں  دستیاب کرائی جائے گی۔ یہ  تھر ما میٹر  تیار کرنے والوں کی کثیر تعداد کو  مقامی سطح پر ڈیمانڈ پوری کرنے کے  قابل بنانے کی کوشش ہے۔ اب اس کام کو بی ای ایل ( بھارت الیکٹرونکس لمیٹڈ، پُنے) کے ساتھ شراکت داری میں بڑھایا جا رہا ہے۔ اسے تجربے کی بنیاد پر تقسیم کرنے اور  ٹی یو وی رین لینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ بینگلور میں جانچ کے لئے تقریبا 100 پروٹو ٹائپ یونٹیں بنائی جائیں گی۔
  2. دوسری اختراع پردازی آکسیجن اِن ریچمنٹ یونٹ ( او ای یو) ہے:  کووڈ  -19  کے مریضوں کے لئے، جن کے پھیپھڑے کو جکڑ جانے کی وجہ سے اضافی آکسیجن پہنچانے  کی ضرورت ہوتی ہے، ان کے لئے  یہ اہم ضروریات میں سے ایک ہے۔ آکسیجن  اِن ریچمنٹ یونٹ  (او ای یو) سانس میں آکسیجن کی مقدار  22-21 فیصد سے 40-38 فیصد تک بڑھاتی ہے۔ اس او ای یو کو  سی ایس آئی آر – این سی ایل اور  جنرچ ممبرین کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، جو کہ  این سی ایل  کے  پولیمر سائنس اینڈ انجینئرنگ کے سربراہ  ڈاکٹر اولہاس کھرول کے ذریعے شروع کیا  گیا   انوویشن وینچر  ہے۔ او ای یو  ایک اُتھلا فائبر ممبرین  کا گٹھا ہوتا ہے، جو  ہوا  کو  چھانتا ہے  اور مریض کو اس کے گھر میں یا اسپتال میں ضرورت کے مطابق آکسیجن مہیا کرتا ہے۔

یہ پروٹو ٹائپ  یونٹیں پنے میں تیار ہیں اور   انہیں جانچ  ؍  توثیق کے لئے ٹی یو وی  رین لینڈ انڈیا   پرائیویٹ لمیٹڈ ، بینگلور بھیجا جائے گا۔ پنے میں  این سی ایل – بی ای ایل کے ذریعے تقریبا 10 او ای یو  مشینیں  تیار کی جائیں گی اور تجربے کے بعد ان کی پیداوار کو بڑھایا جائے گا۔

Description: C:\AKN\NCL AKN\IR thermo BMEK.pngDescription: C:\AKN\NCL AKN\hand held ir thermo.jpg

ڈپٹی کمشنر آف پولیس، پنے کو  پانچ  انفراریڈ نن – کنٹیکٹ تھرما میٹر  پیش کئے گئے

Description: C:\AKN\NCL AKN\IR thermo BMEK.pngDescription: C:\AKN\NCL AKN\hand held ir thermo.jpg

جینرچ – این سی ایل آکسیجن این ریچمنٹ یونٹ مشین پنے کے قریب پروٹوٹائپ جانچ کے  دوران  میڈیکل سینٹر میں مریض کے ماسک کے ساتھ منسلک کیا گیا

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More