9.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ایس آئی آر نے شہد کی پیداوار کو بڑھانے سے متعلق کے وی آئی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے، کھادی آؤٹ لیٹس بھی سی ایس آئی آر کی مصنوعات کی نمائش کریں گی

Urdu News

نئی دہلی، سائنٹفک اور  صنعتی تحقیق  کی کونسل ( سی ایس آئی آر ) نے  شہد کی پیداوار کر بڑھانے کے لئے  کے وی آئی سی کی کوشش کے ساتھ  سی ایس آئی آر میں دستیاب مہارت کو  بڑھانے کے لئے  کھادی اور ولیج انڈسٹریز کمیشن  ( کے وی آئی سی) کے ساتھ اہم مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں۔ اس کا مقصد  سی ایس آئی آر کی ٹیکنالوجی اور مصنوعات  کی وسیع نمائش بھی کرنا ہے۔ مفاہمت نامے سے  شہد کی ٹسٹنگ ، شہد مشن  کے فروغ  کے ساتھ ساتھ سی ایس آئی آر اروما مشن جیسے  شعبوں میں دونوں اداروں کے درمیان کام  کے رشتے  کو  بنانے میں مدد ملے گی اور  سی ایس آئی آر کے مجوزہ باغبانی مشن کو بھی  مدد ملے گی۔ یہ مفاہمت نامہ  کے وی آئی سی کے اہم آؤٹ لیٹس پر  سی ایس آئی آر کی  ٹیکنالوجی پر مبنی  مصنوعات کی نمائش  میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔ اس سے  سی  ایس آئی آر کی مصنوعات  دور تک  پہنچ سکیں گی۔

سائنٹفک  اور صنعتی  تحقیق  کے محکمے کی طرف سے اُس کے  سکریٹری  ڈاکٹر شیکھر سی  مانڈے نے  مفاہمت نامے پر دستخط  کئے، جبکہ  سی ایس آئی آر کی طرف سے  ڈائریکٹر جنرل  جناب ونئے  کما سکسینہ نے دستخط کئے، جو کے وی آئی سی کے چیئر  مین بھی ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001WJCL.jpg

سی ایس آئی آر  گزشتہ کئی برسوں سے  مختلف سیکٹروں میں تحقیق و ترقی میں لگا ہوا ہے اور اُس نے  ان سیکٹروں میں ٹیکنالوجیوں  اور  مصنوعات کے علاوہ پروسیز کا ایک پورٹ فولیو تیار کیا ہے، زراعت اور نٹریشن کے سیکٹر میں  ٹیکنالوجیوں اور  ادویاتی  آرو میٹک پلانٹس فلوری کلچر اور  ڈبہ بند خوراک  سے متعلق مصنوعات  کے فروغ پر توجہ دی گئی ہے۔

 اس کی مختلف سرگرمیوں کا مقصد  دیہی  علاقوں میں  کھادی اور دیگر  گاؤں صنعتوں کو فروغ دینا ہے۔ کے وی آئی سی  دیہی علا قوں میں    شہد کی مکھی کو  جدید طریقے سے پالنے کے عمل کو مقبول بنانے  کے لئے ہنی مشن نافذ  کرر رہا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More