نئی دہلی، ہندوستان اس وقت کورونا وائرس کے خلاف ایک جنگ لڑ رہا ہے۔ہماری پرعزم جنگ کی قیادت وزیراعظم جناب نریندر مودی کررہے ہیں اور ہم سبھی ان کے پیچھے مضبوطی سے کھڑے ہیں اور متحد ہیں۔ کابینی سکریٹری اورسی ایس او آئی کے چیئرمین جناب راجیو گوبا کی رہنمائی میں چلنے والے سول سروسز آفیسرز انسٹی ٹیوٹ (سی ایس او آئی) نے اس عالمی وبا سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے پرائم منسٹر کیئر ریلیف فنڈ میں 25 لاکھ روپے دیئے ہیں۔