نئیدہلی؛ سی ایس آئی آر کے ڈائریکٹر جنرل اور ڈی ایس آئی آر کے سکریٹری ڈاکٹر گریش ساہنی اور مائکروبایل ٹیکنالوجی (سی ایس آئی آر – آئی ایم ٹیک) میں تحقیق کرنے والوں کی ٹیم کے ذریعے تیار کی گئی ایک نئے کلاٹ بسٹر، پی ای جی وائی لیٹیڈ اسٹراپٹوکنسے ایک منفرد حیاتیاتی یونٹ سے اسکیمک اسٹراک کے علاج میں انقلاب آنا طے ہے۔ اسکیمک اسٹراک ایک ایسی اسٹیج ہوتی ہے جو دماغی نسوں میں ہونے والے امبولی، تھروبس یا ایتھروسکلیروسیس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ ہندوستان میں اسٹراک کے واقعات مغربی ممالک کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے اور سبھی اسٹروکوں میں اسکیمک استراک کا فیصد تقریباً 87 فیصد ہے۔
سی ایس آئی آر – آئی ایم ٹیک و ممبئی کی ایپائجین بایوٹیک پرائیویٹ لمیٹیڈ نے اسکیمک اسٹراک کے علاج کے لیے پی ای جی وائی لیٹیڈ اسٹرپٹوکنسے کی افزائش کرنے کے لیے معاہدہ کیا ہے۔ اپائجین اسکیمک اسٹراک کے لیے اس منفرد حیاتیاتی یونٹ (این بی ای) تھروبولیٹیک پروٹین کے مخصوص لائسنس کے ساتھ ہندوستان میں پہلی کمپنی ہے۔