17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ایس سی نے اترپردیش کے مرادآباد ضلع میں کانٹھ میں پہلےکیش اینڈ کیری اسٹور کا آغاز کیا

Urdu News

نئی دہلی، ڈیجیٹل انڈیا مشن کے تحت مشترکہ سروس سینٹر(سی ایس سی) شہریوں پر مرکوز خدمات فراہم کررہے ہیں۔ سی ایس سی  پورے بھارت  کے دیہی علاقوں میں سرکاری اور غیر سرکاری  خدمات  عام شہریوں کو  فراہم کرتی ہیں۔ یہ مراکز  کئی اشیاء بھی شروع کررہے ہیں جس میں پتانجلی ، آئی- بال، سیمسنگ اور  کئی دیگر  خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ  دستخط کئے گئے معاہدے  شامل ہیں۔ سی ایس  سی   ملک میں اپنے وسیع نیٹ ورک کے ذریعے افکو کی  کیمیائی کھاد اور بیج بھی  فروخت کررہے ہیں۔

دیہی مارکیٹنگ کو فروغ دینے  اور  روزگار پیدا کرنے کی اپنی کوشش کے طور پر  سی ایس سی نے  اترپردیش  کے مراد آباد ضلع میں کانٹھ تحصیل میں اپنا پہلا کیش اینڈ کیری اسٹور کھولا ہے۔ کوشش کی جارہی ہے کہ ہر بلاک میں  اس طرح کا ایک  کیش اینڈ کیری اسٹور کھولا جائے۔ اس اسٹور میں فی الحال گودریج ،  پتانجلی  ، جیوا ، کرومٹن  اور آئی – بال کی اشیاء موجود ہیں۔ یہ اسٹور  دیگر سی ایس سی  وی ایل ایز اور سرکاری ملازمین  کے لئے مفت ممبر شپ کی سہولت بھی فراہم کررہی ہے۔

ہر ایک کیش اینڈ کیری اسٹور  براہ راست یا باالواسطہ طور پر  کم از کم 4 افراد کو روزگار  فراہم کرے گا ۔ اقتصادی  مردم شماری کے اقدامات  سے مربوط  بھارت کے مختلف حصوں میں مستقبل قریب میں 25 لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے  منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More