16 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی اے آر اے نے گود لینے کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ماہانہ ‘‘ جن سمپرک ’’ پروگرام کا آغاز کیا

CARA launches monthly “Jan Sampark” Program to facilitate adoption
Urdu News

نئی دہلی، دی سنٹرل اڈوپشن  رسوس اتھارٹی ( سی اے آر اے ) یعنی خواتین اور بچوں کی ترقیات  کی وزارت کے تحت گود لینے سے متعلق وسائل سے وابستہ اتھارٹی نے  اپنے طور پر ایک ماہانہ ‘‘ جن سمپرک ’’ پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ عوام کو اس اتھارٹی کے افسران  اور کارکنان کے ساتھ گفت و شنید کرنے کا موقع حاصل ہو اور  عوام الناس  گود لینے اور اپنی تشویشات کا اظہار کرنے کے لئے ایک موقع حاصل کر سکیں اور تمام متعلقہ امور سے واقف ہو سکیں ۔

          اپنے نوعیت کے اس پہلے پروگرام کا انعقاد کل نئی دلّی میں کیا گیا ۔ تقریباً 150  ممکنہ طور پر  گود لینے والے والدین ( پی اے پی ) ، گود لے چکے والدین  اور مختلف ایجنسیوں کے نمائندگان نے اس اجلاس میں شرکت کی  ، جو دو گھنٹے  سے زائد تک جاری رہا ۔

          فوری طور پر پلیس منٹ سے متعلق تفصیلات اور   بچوں کوگود لینے سے متعلق ، وسائل ، اطلاعات اور رہنمائی نظام ( سی اے آر آئی این جی ایس ) کے تحت گود لینے سے متعلق خصوصی ضروریات کے نمونے وغیرہ کےساتھ ابھی حال ہی میں شروع کئے گئے شکایات / سوالات پورٹل پر  تمام شرکائے کار نے اپنی شرکت درج کرائی ۔ متعدد پی اے پی حضرات کو صلاح و مشورہ دیا گیا اور انہیں  حوصلہ دیا گیا کہ وہ عمر میں قدر بڑے بچوں کو بھی گود لیں ۔

          اب یہ تقریب ہر مہینے  منعقد ہو گی ۔ اس کے علاوہ ، سی ای او سی اے آر اے کی جانب سے سہ ماہی بنیادوں پر فیس بُک پر روبرو گفت و شنید کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More