نئی دہلی۔؛ ہندوستانی فضائیہ کے ایئرفورس اسپورٹس بورڈ کے ذریعے منعقدہ نئی دلی میں 12 فروری، 2018 کو ایک شاندار تقریب میں ایسے کھلاڑیوں ، جنہوں نے قومی اور ہندوستانی فضائی افواج کا اعزاز بڑھایا ہے، کو ایئر اسٹاف کے چیف ایئر مارشل بی ایس دھنووا پی وی ایس ایم اے وی ایس ایم وائی ایس ایم وی ایم اے ڈی سی کے ذریعے اعزاز دیا گیا ۔ اس تقریب میں ہندوستانی ایئر فورس کے اعلیٰ حکام نے حصہ لیا۔
اپنے خطاب میں، سی اے ایس نے فاتحین سے ملاقات کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں کامیابیوں کی اپنی رفتابرقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ صحیح تکنیک کے تال میل کے ساتھ مضبوط ارادہ اور فتح حاصل کرنے کی خواہش ہی بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کا اصل مقصد ہے۔ انہوں نے آج کے مقابلہ کو دنیا میں کھیلوں کے شعبے میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے فٹنس، جوش اور مضبوط ارادہ حاصل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوان فاتحین کی سخت محنت کی تعریف کی اور انہیں اولمپکس 2020 پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں کے لیے ہندوستانی فضائی فوج کے کئی مرکزوں پر عالمی سطح کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی گئی ہے۔ انہوں نے یہ بھی وعدہ کیا کہ ملک کے لیے فخر حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے فضائی فوج کے ذریعے سبھی طرح کی مددفراہم کرائی جائے گی۔