17.2 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی آئی سی کا ڈی آئی این نظام کل سے نافذ العمل ہو گا

Urdu News

نئی دلّی: بالواسطہ ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ  ( سی بی آئی سی ) کا  دستاویزاتی شناخت نمبر  ( ڈی آئی این ) نظام کل یعنی بروز جمعہ  8 نومبر ، 2019 ء سے نافذ العمل ہو جائے گا ۔  بالواسطہ ٹیکس انتظامیہ کے تحت  ڈگر سے ہٹ کر یہ ڈی آئی این نظام وزیر خزانہ و کمپنی امور  محترمہ نرملا سیتا رمن  کے حکم پر تشکیل دیا گیا ہے تاکہ اب سے آئندہ سی بی آئی سی ) کی تمام تر خط و کتابت و رابطہ کاری میں دستاویزاتی شناخت نمبر درج ہو ۔ حکومت نے پہلے ہی  براہ راست ٹیکس انتظامیہ کے تحت  ڈی آئی این نظام متعارف کرا رکھا ہے ۔  حکومت کی جانب سے  اٹھایا گیا یہ قدم  اس مقصد کی تکمیل کرے گا کہ  بالواسطہ ٹیکس انتظامیہ کے پورے نظام میں شفافیت اور جوابدہی   کویقینی بناتے ہوئے عام طور پر اطلاعاتی ٹیکنا لوجی کا استعمال کیا جائے ۔

          مالیہ سکریٹری   ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے کہا ہے کہ  بالواسطہ ٹیکس انتظامیہ کے تحت ، ابتداً ڈی آئی این  کا استعمال    مجاز حیثیت کی تلاش ، سمن جاری کرنے  ، گرفتاری کے میمو جاری کرنے ، چھاپے ماری اور معائنے کے نوٹس جاری کرنے اور دیگر مراسلات کے جاری کرنے میں کیا جائے گا ، جو تمام تر کسی انکوائری یا چھان پھٹک کے سلسلے میں ہوں گے ۔  اب سے آئندہ جی ایس ٹی یا کسٹم یا مرکزی آبکاری محکمے کی جانب سے کی جانےو الی کوئی بھی خط و کتابت یا رابطہ کاری کمپیوٹر کے ذریعے فراہم کئے گئے ڈی آئی این کے بغیر نہیں ہو گی اور اگر ایسا ہوتا ہے تو اسے  غیر مجاز قرار دیا جائے گا  اور قانون کی نظروں میں  اس کی کوئی حیثیت نہیں ہو گی اور یہ مانا جائےگا کہ کسی طرح کی کوئی مراسلت یا رابطہ کاری عمل میں نہیں آئی  ہے ۔

          ڈاکٹر پانڈے نے مزید کہا کہ ڈی آئی این کا نظام بالواسطہ ٹیکس انتظامیہ میں  افزوں ترین جوابدہی اور شفافیت کو یقینی بنائے گا   ۔ اس کے ذریعے ٹیکس دہندہ کو ایک ڈجیٹل سہولت حاصل ہو جائے گی ، جس کی مدد سے وہ کی جانے والی رابطہ کاری یا مراسلت کی تصدیق کر سکے گا ۔ مزید براں ،  اس کے ذریعے یعنی ڈی آئی این نظام کی توسیع  آئندہ مہینے کے اختتام تک  دیگر رابطہ کاری یا مراسلت کے لئے بھی کی جائے گی ۔  کوئی بھی مراسلت یا رابطہ کاری ڈی آئی این کے بغیر نہیں ہو گی ۔ ایسا صرف اسی صورت میں ہو گا ، جب مخصوص غیر معمولی صورت حال اس کی متقاضی ہو ۔

          سی بی آئی سی کے چیئرمین جناب پرنب کے داس نے کہا کہ   اس قدم سے  اس طرح کی مراسلت  کا ایک با قاعدہ حساب رکھنے کے لئے ایک ڈجیٹل ڈائریکٹری حاصل ہو جائے گی ۔ اب اس طرح کی مخصوص مراسلت  یا رابطہ کاری  ، جو ڈی آئی این کی حامل ہو گی ، آن لائن پورٹل   cbicddm.gov.in  کے توسط سے تصدیق کے عمل سے گزاری جا سکے گی اور ایسی کوئی بھی رابطہ کاری یا مراسلت  ، جو  ڈی آئی این سے متعلق   اطلاع نامے  مورخہ 5 نومبر ، 2019 ء میں تشخیص کردہ رہنما خطوط کے مطابق نہیں ہو گی ، اسے یکسر کالعدم خیال کیا جائے گا ۔

          یہاں اس بات کا ذکر مناسب ہو گا کہ ایسی غیر معمولی صورت حال  کا ذکر کرتے ہوئے  ، جو سی بی آئی سی سرکولروں کے تحت  ڈی آئی این یعنی 5 نومبر ، 2019 ء کے سرکولروں میں متذکرہ ہوں ، کسی طرح کی کوئی دستی مراسلت یا رابطہ کاری  بھی کی جا سکتی ہے اور اس کے لئے  اس طرح کے مراسلت ، جو ڈی آئی این کے بغیر ہوگی ، کی وجوہات واضح کرنی ہوں گی اور اس سلسلے میں افسر مجاز سے 15 دنوں کی مدت کے اندر منظوری حاصل کرنی لازم ہو گی ۔

          سی بی آئی سی نے وضاحت کی ہے کہ  غیر معمولی صورت حال کے تحت کی جانے والی مراسلت  ، مواصلت  یا رابطہ کاری  ، جو ڈی آئی این کے بغیر  پرانے طریقے سے کی جائے گی ، اسے   اس کے اجراء کے 15 دنوں کے اندر  اس نظام کے تحت  با قاعدگی کے عمل سے گزارنا لازم ہو گا ۔  سی بی آئی سی  مرکزی آبکاری ایکٹ ، 1944 کی دفعہ 37 / کسٹم ایکٹ  ، 1962 کی دفعہ  151 اے کے تحت تفویض کردہ  نیز  سی جی ایس ٹی ایکٹ ، 2017 کے تحت  دفعہ 168 ( 1 ) کے تحت تفویض کردہ اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے    مذکورہ نظام کو  نافذ کر رہی ہے تاکہ  دستاویزی شناخت نمبر ( ڈی آئی این ) الیکٹرانک طریقے سے فراہم کرایا جا سکے اور یہ  تمام تر عمل ، اُس مواصلت کے لئے ہو گا ، جو اس کے افسروں کی جانب سے  ٹیکس دہندگان اور دیگر متعلقہ افراد  کے لئے جاری کی جائے گی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More