16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ایس ای سیلاب سے متاثرہ اسکولوں اور طلبا کی مدد کرے گا

Urdu News

نئی دہلی، سی بی ایس ای سے وابستہ اسکولوں کے طلبا کے لئے   جن کے  بورڈ امتحان  کے   مارک شیٹ/ مائیگریشن سرٹی فکیٹ / پاس سرٹی فکیٹ  جیسے تعلیمی دستاویزات  کیرالہ کے سیلاب میں  کھوگئے ہیں یا کھو گئے ہیں، ثانوی تعلیم کے مرکزی بورڈ نے    ڈیجیٹل مارک شیٹ ، مائیگریشن سرٹی فکیٹ اور پاس سرٹی فکیٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  کیرالہ میں    1300 سے زیادہ اسکول سی بی ایس ای سے منسلک ہیں۔  اعلی تعلیم   میں داخلے اور روزگار وغیرہ کے لئے    بورڈ امتحان میں تعلیمی دستاویزات ضروری ہیں۔

سی بی ایس ای   نے  این ای جی ڈی کے ساتھ   تکنیکی اشتراک کرتے ہوئے   اپنی نوعیت کی  پہلی  ڈیجیٹل تعلیمی  رپوزیٹری    تیار کی ہے جسے   پرینامن منجوشا کا نام دیا گیا ہے۔  ا س تعلیمی   رپوزیٹری   کو  ڈیجی لاکر سے   مربوط کیا گیا ہے۔

پرینام منجو شا /ڈیجی لاکر   کے ذریعہ جو    ڈیجیٹل   تعلیمی دستاویزات   فراہم کرائے جارہے ہیں   ان پر  سی بی ایس ای کے کنٹرولر  آٖف ایگزامینشین کے   ڈیجیٹل دستخط  کا استعمال کیا جارہا ہے جو    آئی ٹی قانون کے مطابق    قانونی طور پر  ایک مجاز  ڈیجیٹل دستاویز ہے۔   ان دستاویزات میں    پی کے آئی پر مبنی کیو آر   کوڈ بھی ہیں   اور اس طرح کے دستاویزات کو ڈیجی لاکر موبائل ایپ کا استعمال کرکے  ان کے مجاز ہونے کی   تصدیق کی جاسکتی ہے۔

سی بی ایس ای کے   تعلیمی   رپوزیٹری   پرینام منجو شا سے مارک شیٹ /مائیگریشن سرٹی فکیٹ /پاس سرٹی فکیٹ جیسے   ڈیجیٹل تعلیمی  دستاویزات کیسے حاصل کریں:

1۔ طلبا  اپنے  رجسٹرڈ  موبائل نمبر پر  نتائج کے اعلان کے وقت   پرینام  منجوشا ویب سائٹhttps://cbse.digitallocker.gov.in پر جاکر لاگن آئی ڈی /پاس ورڈ کو استعمال کرتے ہوئے  اپنے   تعلیمی  دستاویزات ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔

2۔طلبا کو ایک مرتبہ پھر سہولت دینے کی خاطر سی بی ایس ای پرینام منجو شا/ڈیجی لاکر  کی لاگن آئی ڈی اور پاسورڈ ۔    2018-2016 کے   طلبا  کو ان کے  ان موبائل نمبروں  پر ایک بار پھر بھیجے گا جو دسویں /بارہویں کلاس کے   اعدادوشمار میں فراہم کرائے گئے تھے ۔

3۔ 2015-2004 اور 2018-2016 کے ان طلبا کے لئے    جنہوں  نے  دسویں /گیارہویں کلاس  کے دوران اپنے موبائل  نمبر فراہم نہیں کرائے تھے  /جنہوں نے  اپنے موبائل نمبر  تبدیل  کرلئے ہیں۔

  1.  طلبا پرینام منجو شا     https://cbse.digitallocker.gov.in پر جاکر   اپنا رول نمبر ، کلاس  اور امتحان کا سال بتاکر  اپنے  اکاؤنٹ میں اپنا آدھار شامل کرکے، اپنے ڈیجیٹل دستاویزات حاصل کرسکتے ہیں  ۔
  2. جن طلبا  کے پاس آدھار نہیں ہے یا  انہیں اپنا رول نمبر یا د نہیں ہے وہ پرینام منجو شا  /ڈیجی لاکر   کے   لاگن  دستاویزات  حاصل کرنے کے لئے     براہ راست   یا اپنے رشتے داروں کے ذریعہ اسکولوں سے  رجوع کرسکتے ہیں    ۔ اسکولوں کے لئے   اس طرح کے امیدواروں کے علاج کے لئے    سی بی ایس ای کی ویب سائٹ پر ایک لنک  فراہم کرایا جارہا ہے    ۔

اگر کوئی   طالب علم    اپنے  دستاویز میں کوئی   غلطی  پاتا ہے توا س  صورت میں    وہ   ترواننتاپورم  میں  سی بی ایس ای کے  علاقائی دفتر سے     رول نمبر ، نام ، کلاس   اور سال بتاکر   فوری طور پر   رابطہ قائم کرسکتا ہے۔

پرینام منجو شا /ڈیجی لاکر اکاؤنٹ   میں   اگر کسی طرح کی پریشانی ہو تو طلبا  اپنا رول نمبر   ، نام   ، کلاس اور امتحان کا سال دیکر   support@digitallocker.gov.in پر لکھ سکتا ہے۔

منسلک  ہونے کے  عمل میں  مدد :  مندرجہ بالا کے علاوہ   یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ   وابستگی  کی مدت  میں اضافے اور  اپ گریڈیشن کے لئے   سبھی   درخواستوں پر   فوری طور پر کارروائی کی جائے گی۔  بشرطیکہ اسکول پچھلے پانچ سال سے چل رہا ہو اور اس اسکول کے خلاف کوئی شکایت نہ ہو۔    کیرالہ میں  منسلک اسکولوں  کے لئے   منسلک اسکول سے متعلق    معلومات کے   آن لائن نظام (او اے اایس آئی ایس) پر     اسکول  کی معلومات   پیش کرنے کی آخری تاریخ    میں اضافہ کرکے اسے 30 ستمبر 2018 کردیا گیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More