17.8 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی اور ایم ایس ایم ای وزارت کے درمیان آج مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے

Urdu News

نئی دہلی، براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) اور حکومت ہند کی  چھوٹی، بہت چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کی وزارت کے درمیان آج  وزارت کو  سی بی ڈی ٹی کے ذریعہ ڈاٹا شیئر کرنے کے سلسلے میں  ایک رسمی مفاہمت نامے پر دستخط  ہوئے ہیں۔ مفاہمت نامے پر  سی بی ڈی ٹی کے  پرنسپل ڈائرکٹر جنرل آف انکم ٹیکس (سسٹمز) محترمہ انو جے سنگھ اور  ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ایڈیشنل سکریٹری اور ڈیولپمنٹ کمشنر جناب دیویندر کمار سنگھ نے دستخط کئے۔

اس مفاہمت نامے سے  انکم ٹیکس محکمے کے ذریعہ ایم ایس ایم ای کی وزارت کو  کچھ انکم ٹیکس ریٹرن  (آئی ٹی آر) سے  متعلق معلومات  حاصل کرنے کی  مسلسل سہولت حاصل ہوگی۔اس ڈاٹا سے  ایم ایس ایم ای کی وزارت ، ایم ایس ایم کی کی وزارت  کے نوٹیفکیشن نمبر ایس او  2119 (ای) مورخہ 26 جون 2020 میں مشترہ  معیار کے مطابق  بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے زمروں کی صنعتوں کی جانچ اور درجہ بندی کرسکے گی۔

یہ مفاہمت نامہ  ستخط کئے جانے کی تاریخ سے ہی نافذ ہوگیا ہے۔ دونوں تنظیمیں  ڈاٹا کے تبادلے کے عمل  کو آسان بنانے کے لئے  نوڈل آفیسر اور الٹرنیٹ نوڈل آفیسرمقرر کریں گی۔

یہ مفاہمت نامہ  سی بی ڈی ٹی اور  ایم ایس ایم ای کی وزارت کے درمیان تعاون اور  باہمی فائدے کےایک نئے دور کا آغاز  ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More