نئی دلّی، سنٹرل بورڈ آف ڈائرکٹ ٹیکسز (سی بی ڈی ٹی)نے تخمینہ جاتی سال 2020-21 کے لئے انکم ریٹرن کی ای۔ فائلنگ کو یقینی بنانے کے لئے، جو کہ یکم اپریل، 2020 سے دستیاب ہے، مذکورہ نوٹی فکیشن 03 جنوری، 2020 کو نوٹیفائی کیا گیا تھا۔ اس نوٹی فکیشن میں آئی ٹی آر۔1 اور آئی ٹی آر۔ 4 کے لئے استحقاق کی شرائط کو سہل اور اندراجات کم کرنے کے خیال کو مد نظر رکھا گیا تھا۔ لہٰذا، اگر کوئی شخص جو ایک جائیداد کا مشترکہ مالک ہے، آئی ٹی آر۔ 1 اور آئی ٹی آر۔ 4 کے لئے مستحق قرار نہیں دیا گیا تھا۔ اس وجہ سے، اس شخص کو انکم ٹیکس ریٹرن بھرنے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم انکم ٹیکس ایکٹ، 1961 (ایکٹ) کے سیکشن 139 (1) کے ساتویں شرط کے تحت ایک یا زائد شرائط کو پورا کرتا ہے تو اسے بھی آئی ٹی آر۔ 1 فارم بھرنے کی ضرورت نہیں تھی۔
مذکورہ بالا نوٹی فکیشن کے بعد، انفرادی ٹیکس دہندگان کے معاملات میں پیدا شدہ مشکلات پر تشویشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ مشترکہ جائیداد کی ملکیت کے حامل ٹیکس دہندگان نے اس امر کا اظہار کیا تھا کہ انہیں تفصیلی آئی ٹی آر داخل کرنے کی ضرورت ہے بجائے ایک آسان آئی ٹی آر۔ 1 اور آئی ٹی آر۔ 4 کے۔ اسی طرح وہ افراد جنہیں ایکٹ کے سیکشن 139 (1) کے تحت ریٹرن داخل کرنی ہے اور وہ بصورت دیگر آئی ٹی آر۔ 1 بھرنے کے مستحق ہیں، انہوں نے اس تشویش کا اظہار کیا تھا کہ وہ سہل اور آسان آئی ٹی آر۔ 1 منتخب کرنے کے لئے مستحق نہیں رہیں گے۔
اس معاملے کا جائزہ لیا گیا ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایک واحد مکان کے مشترکہ مالک کو اپنی انکم ٹیکس ریٹرن آئی ٹی آر۔ 1 یا آئی ٹی آر۔ 4 کے تحت داخل کرنے کی اجازت دی جائے جیسا کہ وہ بشرطیکہ وہ دیگر شرائط کے مطابق ہو۔ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ فرد کو ایکٹ کے سیکشن 139 (1) کے ساتویں پرویژن کے تحت ایک یا زائد شرائط کا اطلاق ہو تا ہو تو، اسے آئی ٹی آر۔ 1 فارم میں ریٹرن داخل کرنے کی اجازت دی جائے۔