نئی دہلی: براہ راست ٹیکسوں کےمرکزی بورڈ (سی بی ڈی ٹی) نے مارچ 2018 کے دوران 14 یکطرفہ ایڈوانس پرائسنگ سمجھوتے (یو اے پی اے) اور دو باہمی یکطرفہ ایڈوانس پرائسنگ سمجھوتے کئے۔ دو باہمی اے پی ایز امریکہ کے ساتھ کئے گئے۔ ان سمجھوتوں پر دستخط کے ساتھ ہی سی پی ڈی ٹی کے ذریعہ کئے گئے اے پی ایز کی کل تعداد بڑھ کر 219 ہوگئی ہے۔ اس میں 199 یکطرفہ اے پی ایز اور 20 باہمی اے پی ایز شامل ہیں۔ 18-2017 کےمالی سال میں کل 67 اے پی ایز 9 باہمی اور 58 یکطرفہ سمجھوتے پر دستخط کئے گئے۔
16 ایڈوانس پرائسنگ سمجھوتے (اے پی ایز) مارچ 2018 میں کئے گئے جن کا تعلق ٹیلی مواصلات، انفارمیشن ٹکنالوجی، آٹو موبائیل دواسازی ، بیوریج، ٹریڈنگ مینو فیکچرنگ اور بنکنگ،مالیات اور انشورنس جیسے معیشت کے مختلف سیکٹروں سے ہے۔ ان سمجھوتوں میں جن بین الاقوامی لین دین کا احاطہ کیا گیا ہے ان میں رائلٹی فیس کی ادائیگی، بزنس سپورٹ خدمات کی مشق ، کارپوریٹ گارنٹی کی مشق ، کنٹریکٹ مینو فیکچرنگ کی شق اور مارکیٹنگ سپورٹ خدمات کی مشق وغیرہ شامل ہیں۔