19.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی بی ڈی ٹی نے کووڈ – 19 وبا کے دوران ٹیکس دہندگان کی مدد کے لیے ابھی تک 71229 کروڑ روپے ریفنڈ کیے ہیں

Urdu News

نئی دہلی، 8 اپریل 2020 کو جب سے حکومت نے زیر التوا انکم ٹیکس واپسی جلد سے جلد کرنے کا فیصلہ کیا ہے  براہ راست ٹیکسوں کے مرکزی بورڈ سی بی ڈی ٹی نے 11 جولائی 2020 تک 21 اعشاریہ دو چار لاکھ سے زیادہ کیسوں میں 71229 کروڑ روپے کی رقم واپس کی ہے تاکہ ٹیکس دہندگان کی نقد رقم سے مدد کی جا سکے۔ ٹیکس دہندگان کو  19 اعشاریہ سات نو لاکھ کیسوں میں 24603  کروڑ روپے کا انکم ٹیکس واپس کیا گیا ہے اور کارپوریٹ ٹیکس ریفنڈ کی رقم ایک اعشاریہ چار پانچ لاکھ کیسوں میں 46 ہزار 626 کروڑ روپے ہے۔ یہ رقوم کووڈ-19 کے دوران ٹیکس دہندگان کو جاری کی گئی ہے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ٹیکس دہندگان کو بغیر بھاگ دور کے ٹیکس سے متعلق خدمات فراہم کرنے پر کافی زور دیا ہے اور اسے یہ بات معلوم ہے کہ اس کووڈ – 19 وبا کی مشکل گھڑی میں بہت سے ٹیکس دہندگان اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ کب ان کی ٹیکس مانگ پوری ہو اور ٹیکس واپسی کی رقم جلد از جلد ان تک پہنچے۔

اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ ٹیکس مطالبات کو نمٹانے سےمتعلق سبھی ریفنڈ کے کیسز ترجیحی طور پر شروع کیے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ یہ مطالبات 31 اگست 2020 تک مکمل ہو جائیں گے۔  اس کے علاوہ تصحیح کی سبھی درخواستیں اور اپیل آرڈر آئی ٹی بی اے پر اپ لوڈ کیے جائیں گے۔ ی فیصلہ کیا گیا ہے کہ تصحیح اور اپیل کے سارے کام صرف آئی ٹی بی اے پر کیے جائیں گے۔

یہ بات دوہرائی جاتی ہے کہ ٹیکس دہندگان اپنی ٹیکس رقم کی واپسی کے تیزی سے عمل کے لیے  آئی ٹی محکمے کی ای – میال کا فوری جواب دیں۔  اس سلسلے میں ٹیکس دہندگان کی طرف سے فوری جواب دیئے جانے سے آئی ٹی محکمے کو ٹیکس دہندگان کی ٹیکس واپس رقوم کا عمل تیزی سے انجام دینے میں آسانی ہوگی۔ بہت سے ٹیکس دہندگان نے تصحیح کے لیے ، اپیل یا ٹیکس قرضوں کے لیے آن لائن  جواب داخل کیا ہے۔ ان درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر اندر کام کیا جا رہا ہے۔ ریفنڈ کی سبھی رقوم آن لائن جاری کر دی گئی ہے اور ٹیکس دہندگان کے بینک کھاتوں میں براہ راست بھیج دی گئی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More