19.4 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی سی آر جی اے نے قومی دار الحکومت خطہ دلّی کی حکومت کو نوٹس جاری کیا

Urdu News

نئی دلّی: سپریم کورٹ  کی قائم کردہ سرکاری اشتہارات  میں متن   کی ریگولیشن  کمیٹی ( سی سی آر جی اے ) نے آج دلّی حکومت کے 16 جولائی ، 2020 ء کو اخبارات میں شائع ایک اشتہار پر   قومی دار الحکومت خطہ دلّی کی حکومت  کو  نوٹس جاری کیا ہے ۔ کمیٹی نے  دلّی سرکار  کے اشتہار پر  سوشل میڈیا میں  اٹھائے گئے   نکات کا از خود نوٹس لیا ہے ، جس میں  دلّی حکومت کے اشتہارات کو ممبئی کے اخبارات میں شائع کرنے کی ضرورت پر  سوال اٹھائے گئے ہیں اور اس بات کی جانب اشارہ کیا گیا ہے کہ اس اشتہار کا مقصد پیغام   کو سیاسی  طور پر استعمال کرنا  تھا ۔ ایک صفحے کا یہ اشتہار دلّی حکومت کے تعلیم کے محکمے اور اطلاعات اور پبلیسٹی کے ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے  شائع  کیا گیا تھا ۔

          13 مئی  ، 2015 ء کو جاری سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کے تحت  سرکاری اشتہارات کا متن  حکومتوں  کی آئینی اور قانونی ذمہ داریوں  سے مطابقت  والا اور شہریوں کے حقوق اور اُن کی  ذمہ داریوں سے مطابقت  رکھنے والا ہونا چاہیئے ۔

          اِن رہنما خطوط  کے پیشِ نظر دلّی حکومت  کو نوٹس موصول  ہونے کے بعد سے 60 دن کا وقت  دیا گیا ہے کہ وہ مندرجہ ذیل   امور پر  کمیٹی کو جواب  دے ۔

  1. مذکورہ اشتہار کی اشاعت پر سرکاری  خزانے   کا خرچ ۔
  2. اشتہار شائع کرانے کا مقصد اور خاص طور پر دلّی کے علاوہ دیگر ایڈیشن میں اشاعت کا مقصد ۔
  3. اِس بات کی وضاحت   کہ یہ اشتہار  سیاسی شخصیات  کو نمایاں کرنے  سے گریز کرنے کے لئے  معزز سپریم کورٹ کے رہنما خطوط  کی خلاف ورزی نہیں کرتا ۔
  4. مذکورہ اشتہار  کا میڈیا پلان  اور اس کے ساتھ  پبلی کیشن اور اُن کے ایڈیشن  کے نام بھی  دیئے جانے چاہئیں  ۔

قابلِ ذکر ہے  کہ 13 مئی ، 2015 ء کو معزز سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق   حکومتِ ہند نے 6 اپریل ، 2016 ء کو  ایک تین رکنی ادارہ قائم کیا تھا  ، جس میں  غیر  جانبدار افراد  اور  اپنے اپنے شعبوں میں مہارت رکھنے والے افراد کو   میڈیا  کے تمام پلیٹ فارمس   میں  سرکاری فنڈ والے اشتہارات کے متن  پر ریگو لیشن  کا کام دیکھنا ہے ۔  اس کمیٹی کو  سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کی خلاف ورزی  اور عوام کی شکایات کو دور  اور مناسب سفارش کرنے کا  اختیار  حاصل ہے ۔ یہ کمیٹی  سپریم کورٹ کے رہنما خطوط کی  خلاف ورزی کے معاملے میں از خود نوٹس لے کر  درستگی  کی کارروائی  انجام دے سکتی ہے ۔

    سرِ دست سی سی آر جی اے  کے صدر   ، بھارت کے سابق چیف الیکشن کمشنر جناب اوم  پرکاش راوت ہیں ، جب کہ اِس کے ارکان میں  ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن   کے جناب  رمیش نارائن   اور پرسار بھارتی بورڈ کے رکن  ڈاکٹر اشوک  کمار ٹنڈن شامل ہیں ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More