نئی دہلی، ہندستان کے مسابقت کمیشن (سی سی آئی) نے مسابقت ایکٹ 2002 کی دفعہ 31 (1) کے تحت نپن ایکسپریس (جنوبی ایشیا اور اوشیانا) پرائیوٹ لمیٹیڈ (نپن ایکسپریس) کےفیوچر سپلائی چین سولیوشنز لمیٹیڈ (فیو چر سپلائی) میں حصص کے حصول کو اپنی منظوری دے دی۔
نپن ایکسپریس کے حصص کے حصول کی مجوزہ ترکیب ، کل حصص اور فیوچر سپلائی کی پونجی کی ادائیگی کا تقریباً 22 فی صد حصص ہے جو پورے طور پر تحلیل کی بنیاد پر ہوگا۔
نپن ایکپسریس ، سنگا پور یں واقع نپن ایکسپریس کمپنی لمیٹیڈ کی ذیلی کمپنی ہے جو جبوبی ایشیا اور اوشیانا خطے میں سرگرم عمل ہے۔ یہ جاپان میں واقع عالمی لاجسٹک کمپنی ہے جو ون اسٹاپ لاجسٹک سروسیز فراہم کرتی ہے جس میں ٹرانسپورٹ خدمات ، عالمی سپلائی چین بندوبست ، ویئرہاؤس او رتقسیمی خدمات شامل ہیں۔
فیوچر سپلائی، ہندستان میں ایک تھرڈ سپلائی پارٹی چین اور لاجسٹک سروسیز فراہم کرنے والی کمپنی ہے جو خود کار اور آئی ٹی پر مبنی ویئر ہاؤسنگ ، تقسیمی اور دیگر لاجسٹک خدمات مہیا کرتی ہے۔ ان خدمات میں (اے) ٹھیکے پر مبنی لاجسٹک (بی) ایکسپریس لاجسٹک اور (سی) درجہ حرارت پر قابو پانے والی لاجسٹک شامل ہیں۔ اس کے اہداف میں دیگر باتوں کے صارفین کی سپلائی چین کی ضرورتوں کی تکمیل کرنے والی ویئر ہاؤسنگ اور تقسیمی خدمات اور خود کار تکنالوجی نظام کی سہولت بہم پہنچانا ہے۔ علاوہ ازیں یہ آبی راستوں اور فضائی راستوں سے بین الاقوامی مال ڈھلائی کی خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔