نئی دہلی؍ آیوش کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)جناب شری پدیسو نائک نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ آیوش وزارت کے تحت خود مختار ادارہ سینٹرل کونسل فار ریسرچ ان ہومیوپیتھی (سی سی آر ایچ) نے دواؤں کے ہومیوپیتھی نظام اور ہومیوپیتھی میں تحقیق اور فروغ میں تال میل اور امداد باہمی کے لئے متعدد ملکوں کےساتھ 9 مفاہمت ناموں اور ایک تجویز نامے پر دستخط کئے ہیں۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے:
- فیڈرل یونیورسٹی آف ریوڈی جنیریو(برازیل) جولائی 2017۔
- سائنٹفک سوسائٹی فار ہومیوپیتھی (وس ہوم)(جرمنی) جون 2017۔
- دواؤں کی تاریخ سے متعلق ادارہ،روبرٹ بوسچ فاؤنڈیشن(جرمنی) جون 2017۔
- یونیورسداد میمونڈس (ارجنٹائنا) اگست 2016۔
- یریوان اسٹیٹ میڈیکل یونیورسٹی، گورنمنٹ آف امریکا(ارمینیا) اپریل2016۔
- کالج آف ہومیوپیتھ آف انٹاریو (کینیڈا) اپریل 2016۔
- رائل لندن ہاسپٹل فار انٹیگریٹڈ میڈیسن(برطانیہ)نومبر 2015۔
- ہومیوپیتھی فارماکوپویا آف دی یونائٹیڈ اسٹیٹس، یونیور سٹی آف مسیسیپی(امریکا) اکتوبر2015۔
- نیشنل سینٹر فار نیچورل پروڈکٹس ریسرچ(امریکا) اکتوبر2015۔
- انسٹی ٹیوٹ پولیٹکنکو نیشیونل تھرو دی ایسکولیا نیشیونل ڈی میڈیسنا وائی ہومیوپیتھیا(میکسکو) اکتوبر2012۔