19 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی ٹی آئی -2019 میں 32 ملکوں کے دوہزار 500سے زیادہ مندوبین نے شرکت کی

Urdu News

نئیدہلی: ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزار ت کے سکریٹری جناب درگاشنکر مشرا نے بتایا ہے کہ سی ٹی آئی 2019  میں  32  ملکوں کے  دو ہزار 500سے  زیادہ مندوبین نے شرکت کی ۔گلوبل ہاؤسنگ ٹکنالوجی چیلنج ایکسپو کم کانفرنس تقریب میں  ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لائٹ ہاؤس پروجیکٹوں کے لئے چھ شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے، جو ’’ لائیو لیباریٹری کے طور پر کام انجام دیں گے ۔ یہ ہیں  راجکوٹ  (گجرات ) رانچی (جھارکھنڈ ) اندور (مدھیہ پردیش )چنئی ( تامل ناڈو ) اگرتلہ (تریپورہ ) اور لکھنؤ(اترپردیش)

          انہوں نے مزید بتایا  کہ  ٹیکنیکل  جائزہ کمیٹی نے امریکہ ،فن لینڈ ، آسٹریلیا ،اسپین ،فرانس ،جنوبی کوریا اور اٹلی  کی ٹکنالوجی سمیت 25  ملکوں کی  32  نئی  ٹکنالوجیوںوالی 54  کمپنیوں  کا جائزہ لیا ۔  امید ہے کہ یہ ٹکنالوجی نہ صرف  جیتنے والی ریاستوںمیں اختیار کی جائے گی بلکہ دوسری ریاستوں  یا مرکز کے زیر انتظام علاقوںمیں  بھی ۔ایم او  ایچ یواے اور دیگر وزارتوں میں ، جن میں  تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ سی ٹی آئی 2019 میں ڈسپلے میں جدید  اور اختراعی ٹکنالوجیاں  اختیار کرنے پر بھی غوروخوض  کیا جارہا ہے ۔

          جناب مشرا نے بتایا کہ ملک کی  ٹکنالوجی فراہم  کرنے والی  امکانی 78  کمپنیوں نے  ماہرین کی جیوری کے سامنے پریذینٹیشن دئے ،جن میں  ممبئی کی روبوٹک موبائل تعمیر، بنگلور کی ،  بنگلور سے تعلق رکھنے والی تعمیرات میں تھری ڈی  پرنٹنگ  پر بھی پریذینٹیشن شامل ہے ۔

          تعمیراتی ٹکنالوجی انڈیا (سی ٹی آئی ) دوسال میں ایک بار منعقدہونے والی تقریب ہے ۔ اس تقریب کی میز بانی میں  ناریڈ کو اور کریڈائی  ،  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کی مددسے  پیش  پیش رہے گی۔

          اس کانفرنس میں  چار مکمل اجلاس  اور چھ  تکنیکی اجلاس ہوں گے ، جن میں  ایک عالمی کیفے اور تین ماسٹر کلاسز ہوں گی۔

          اس تقریب کا افتتاح  ہاؤسنگ اورشہری امور  کے وزیر مملکت  جناب ہردیپ سنگھ  پوری  کی موجودگی میں وزیراعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More