16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی پی ڈبلیو ڈی کی طرف سے سووچھتا ہی سیوا پکھواڑے کی کامیاب تکمیل

Urdu News

نئی دہلی،  سووچھتا ہی سیوا پکھواڑے کے دوران   محکمہ تعمیرات عامہ  (سی پی ڈبلیو ڈی) اس کی دیکھ ریکھ میں  چلنے والے  پورے ملک  کے پارکوں اور دیگر اثاثوں  کی صفائی ستھرائی کی   زبردست مہم   چلائی گئی۔  سی پی ڈبلیو ڈی کے افسروں اور عملے کے افراد نے    اس پندرواڑھے کے  دوران شرم دانوں میں   سرگرمی  میں حصہ لیا۔   یہ مہم   آر ڈبلیو ایز  /مکینوں  /تال میل کمیٹیوں  کے قریبی   تعاون  اور امداد سے    چلائی گئی۔

پورے ملک میں  تمام سرکاری عمارتوں میں    جن کی دیکھ بھال کی ذمہ داری   سی پی ڈبلیو ڈی  کی ہے ‘ سووچھ  آفس ’ مقابلے منعقد کئے گئے۔    مکانات  اورشہری امور کی وزارت کے وزیر اور سکریٹری کی موجودگی میں  سندر نرسری میں     بچوں کے مابین    سووچھتا ہی سیوا کے موضوع پر   پینٹنگ کا   ایک مقابلہ منعقد کیا گیا۔   سندر نرسری  اور نرمان بھون میں   چلتے  چلتے   آس پاس پڑی ہوئی بیکار چیزوں کو اٹھانے کی مہم بھی چلائی گئی۔      مکانات  اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری نے آج نرمان بھون میں      ٹھوس کچرے کو  تبدیل کرنے والی مشین کا افتتاح کیا۔

آج نرمان بھون میں    سووچھتا کے بارے میں   ایک مختصر  ڈرامہ بھی پیش کیا گیا۔    پورے ملک میں  سووچھتا ہی سیوا پکھواڑے کے دوران چلائی گئی سرگرمیوں کے بارے میں    سی پی ڈبلیو ڈی نے ایک فلم تیار کی ہے  جو  سی پی ڈبلیو ڈی کے  ڈائریکٹرجنرل     جناب پربھاکر سنگھ  کی طرف سے   جاری کی جائے گی اور بدھ کے دن نرمان بھون میں ایک تقریب کے دوران  دکھائی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More