16.3 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سی پی ڈبلیو ڈی کے ڈائرکٹر جنرل جناب پربھاکر سنگھ ’’ممتاز انجینئرایوارڈ2019‘‘ کے لئے منتخب

Urdu News

نئی  دہلی۔ سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) کےڈائرکٹر جنرل جناب پربھاکر سنگھ کو انسٹی ٹیوشن آف انجینئرس  (انڈیا ) نے انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کی ممتاز اور مثالی خدمات کے اعتراف میں ’ممتاز انجینئر ایوارڈ برائے 2019‘ کے لئے منتخب کیا ہے۔

یہ موقر اور مقتدرایوارڈ، انہیں 15ستمبر 2019 کو، نئی دہلی میں ، ’انجینئرس ڈے‘ کے موقع پر تفویض کیا جائیگا۔

جناب پربھاکر سنگھ آئی آئی ٹی گریجویٹ اور بھارت کے ایک مقتدر  بزنس انسٹی ٹیوٹ سے ایم بی اے ڈگری یافتہ ہیں ۔ انہوں نے ممتاز ٹیکنوکریٹ کے طور پر ملک کی ازحد لگن اور ایمانداری سے خدمت کی ہے اور اپنا زبردست تعاون دیا ہے۔ موصوف مرکزی حکومت  کے مقتدر انجینئرنگ ادارے سی پی ڈبلیو ڈی  کے تغیر میں بھی اہم کردار ادا کرچکے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More