نئی دہلی۔ کمانڈر ایم ڈی سیروئس کی کمان میں شاہی آسٹریلیائی بحریہ (آر اے این ) کابحری جہاز ایچ ایم اے ایس نیوکیسل 4جولائی 2017 کو چی پہنچ گیا ۔ شاہی آسٹریلیائی بحریہ کے جہاز (آر اے این ) کے کمانڈنگ آفیسر نے آسٹریلیا میں ہندوستانی ہائی کمشنر محترمہ ہریندر سدھو اور دفاعی اتاشی کیپٹن شیلڈن ولیمس کے ہمراہ جنوبی بحریہ کی کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ایڈمرل اے آر کروے اے وی ایس ایم سے ملاقات کی ،جس کےدوران دونو ں ملکوں کی بحریہ کے مشترکہ مفادات پر گفتگو کی گئی ۔ اس موقع پر مہمان بحری جہاز کی ٹیم اور بحریہ کی مذکورہ بالا کمان کی ٹیم کے درمیان ایک دوستانہ والی بال میچ بھی کھیلا گیا ۔
کوچی کی بندرگاہ میں قیام کے دوران ایچ ایم اے ایس نیو کیسل پر ہندوستانی بحریہ کے عملے کے لئے گائیڈیڈ ٹوؤر ایس این سی کوچی کے کچھ زیر تربیت نیوی گیشن اینڈ ڈائریکشن ، این ٹی سب میرین وار فئیر اسکول ، ڈیمج کنٹرول فیسلٹی جیسے یونٹو ں کے لئےدوروں کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ یہ اہتمام مہمان جہاز کے عملے کے لئے کیا گیا ۔ اس کے ساتھ ایچ ایم اے ایس نیوکیسل کے عملے کے افراد کوچی کے قلعے ،میرین ڈرائیو اور کوچی کے مختلف میوزیم بھی دیکھنے جائے گا۔ سات جولائی کو اپنی رخصت کے رو ز شاہی آسٹریلیائی بحریہ کا یہ جہاز ہندوستانی بحری جہاز وں کے ساتھ مشترکہ مشق بھی کرے گا۔
حال ہی میں ہندوستانی بحریہ کے جہاز جیوتی ،شوالک اور کمورٹا نے 13 سے 17 جون تک آسٹریلیا کی بندرگاہ فری مینٹل کا دورہ کیا تھا۔ اس مدت کے دوران ان جہازوں نے آسٹریلیا اور ہندوستان کی بحریہ کی باہمی بحری مشق اے یو ایس آئی این ڈی ای ایکس -17 میں حصہ لیا تھا ۔ واضح ہوکہ ہندوستان کی مشرق رّخ پالیسی کے تحت ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان بحری تعاون سے نہ صرف دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ دونوں ملکوں کی بحریہ کے درمیان مشترکہ کام کاج میں بھی اضافہ ہوگا۔