17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شدید ترین سمندری طوفان امفان سے متعلق تفصیلات (بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1230بجے)

Urdu News

نئی دہلی، ،بھارتی محکمہ موسمیات کے تحت سمندری طوفان کے پیشگی انتباہ کے ڈویژن نے اپنی حالیہ ریلیز (بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1230 بجے)،میں درج ذیل تفصیلات بتائی ہیں:

خلیج بنگال کے جنوب مشرقی حصے میں کل جو دباؤ بنا ہوا تھا، وہ 16 مئی کو دوپہر بعد (بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1430بجے)، شدید ترین دباؤ میں بدل گیا اور اس نے اسی شام  (16مئی کو  بھارتی معیاری وقت کے مطابق 1730بجے)، سمندری طوفان امفان (جس کاتلفظ یوایم-پی یو این ہوگا)، کی شکل لے لی۔ یہ طوفان جنوبی خلیج بنگال کے وسطی حصوں پر مرتکز رہا۔ 17 مئی 2020 کو یہ طوفان بھارتی معیاری وقت کے مطابق 0830 بجے شدید ترین سمندری طوفان کی شکل لے سکتا  ہے اور طول البلد کے نزدیک اسی خطے میں مرتکز رہ سکتا ہے یعنی 11.4ڈگری شمال اور 86.0مشرق طول البلد پر مرتکز رہ سکتا ہے، ساتھ ہی ساتھ پارہ دیپ (اڈیشہ) سے تقریبا 990کلومیٹر جنوب میں واقع رہ سکتا  ہے، ساتھ ہی ساتھ دیگھا (مغربی بنگال)، سے 1140کلومیٹر جنوب-جنوب مغرب میں ٹھہرا رہ سکتا  ہے اور کھیپو پارہ( بنگلہ دیش)، کے جنوب –جنوب مغرب میں 1260 کلو میٹر پر مرتکز رہ سکتا ہے۔

اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ یہ سمندری طوفان آئندہ 12 گھنٹوں میں شدید ترین سمندری طوفان میں بدل جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ آئندہ 24 گھنٹوں میں تقریبا شمال کی جانب آہستہ آہستہ پیش قدمی کر سکتا ہے اور پھرواپس مڑ کر شمال-شمال مشرقی سمت اختیار کر سکتا ہے اور خلیج بنگال کی جانب تیزی سے بڑھتے ہوئے مغربی بنگال –بنگلہ دیش کے ساحلوں تک پہنچ سکتا ہے۔ یعنی مغربی بنگال کے ساگر جزائر اوربنگلہ دیش کے ہٹیا جزائر تک پہنچ سکتا ہے۔ 20مئی 2020 کو یہ سمندری طوفان دوپہر بعد اور شام تک ازحد شدیدترین سمندری طوفان کی شکل لے سکتا ہے۔

مذکورہ سمندری طوفان کی شدت سے متعلق پیشین گوئی کی جدول درج ذیل ہے:

تاریخ ؍اوقات (بھارتی معیاری وقت)

پوزیشن (شمالی طول البلد اور مشرقی طول البلد)

زیادہ سے زیادہ ہمہ گیر سطحی ہواؤں کی رفتار (کلومیٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان سے پیدا ہونے والی ڈسٹربنس کا زمرہ

17.05.20/0830

11.4/86.0

90-100 gusting to 110

شدید سمندری طوفان

17.05.20/1130

11.7/85.9

95-105 gusting to 115

شدید سمندری طوفان

17.05.20/1730

12.3/85.8

105-115 gusting to 125

شدید سمندری طوفان

17.05.20/2330

13.1/85.9

115-125 gusting to 140

ازحد شدید سمندری طوفان

18.05.20/0530

13.7/86.0

125-135 gusting to 150

ازحد شدید سمندری طوفان

18.05.20/1730

14.8/86.2

145-155 gusting to 170

ازحد شدید سمندری طوفان

19.05.20/0530

16.1/86.6

160-170 gusting to 190

ازحد شدید ترین سمندری طوفان

19.05.20/1730

17.6/87.2

170-180 gusting to 200

ازحد شدید ترین سمندری طوفان

20.05.20/0530

19.6/88.0

170-180 gusting to 200

ازحد شدید ترین سمندری طوفان

20.05.20/1730

21.7/89.0

155-165 gusting to 180

بہت زیادہ شدید ترین سمندری طوفان

21.05.20/0530

23.5/89.7

95-105 gusting to 115

شدید ترین سمندری طوفان

21.05.20/1730

25.3/90.2

40-50 gusting to 60

دباؤ

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More