بہت چھوٹی، چھوٹی اور متوسط درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر شری نتن گڈکری نے ملبوسات کی برآمدات کو فروغ دینے کے کونسل (اے ای پی سی) کو برآمدات کو دوگنا کرنے کے ہدف کے لئے اقدامات کرنے کو کہا۔ انہوں نے عالمی بازار میں معیار کو بہتر بنانے اور لاگت کو مسابقتی برقرار رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کے اپ گریڈیشن اور تحقیق پر بھی زور دیا۔ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ملبوسات کی برآمدات کو فروغ دینے کے کونسل اور ایم ایس ایم ای وزارت کی مشترکہ پہل۔ ورچوئل ورکشاپ کے افتتاح کے دوران انہوں نے یہ بات کہی۔ شری گڈکری نے کہا کہ حکومت ایم ایس ایم ای شعبے میں لیکویڈیٹی، دباو کے بندوبست کے لئے حال ہی میں اعلان کردہ پیکج کے ذریعہ مدد فراہم کر رہی ہے۔
شری گڈکری نے عالمی معیارات کے تحت مصنوعات کی لیب ٹیسٹنگ کیمپ اور ڈیزائن کی ضرورت پر بھی زور دیا اور بہتر ڈیزائن کے لئے ایک ڈیزائن مرکز کی اپیل کی۔
انہوں نے ٹیکسٹائل کی صنعت میں بانس جیسے نئے ماخذ مواد کے استعمال کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ معیشت ، خاص طور پر دیہی ، قبائلی اور پسماندہ علاقوں میں ایم ایس ایم ای کے بڑی تعداد میں روزگار پیدا کرنے اور اہم رول کا حوالہ دیتے ہوئے شری گڈکری نے ملبوسات / ٹیکسٹائل کی صنعتوں کو ان علاقوں میں کلسٹر قائم کرنے اور ان کی ترقی اور روزگار پیدا کرنے میں تعاون کرنے کو کہا جو ایک بہت بڑی ترجیح ہے۔
وزیر موصوف نے اے ای پی سی کے اچھے کام اور برآمدات کے معیار کے لئے اس کے ادا کردہ رول کے لئے اس کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔
ورکشاپ میں ایم ایس ایم ای اور ملبوسات کی صنعت سے تعلق رکھنے والے شرکا آن لائن شامل ہوئے۔