17.9 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

شمال مشرقی بہنوں نے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ کے سامنے جموں و کشمیر اور لداخ میں تعینات جوانوں کو راکھیاں باندھیں

Urdu News

نئی دہلی، بھائی چارے ، اتحاد اور جذباتی بندھن  کے ایک غیر معمولی  اظہار کے طور پر  شمال مشرق کی بہنوں نے آج  جموں و کشمیر اور لداخ میں تعینات  بٹالینوں کیا کمپنیوں  کے مسلح اور نیم فوجی دستوں کے  جوانوں کو راکھی باندھی۔

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)،  وزیراعظم کے دفتر، عملے، عوامی شکایات، پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ  کی منفرد پہل پر  رکشا بندھن  کےتہوار سے ایک روز قبل شام کو  ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا ۔  8 شمال مشرقی ریاستوں اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میزورم، میگھالیہ ، ناگالینڈ ، تریپورہ اور سکم  کے  اپنی مدد آپ گروپوں (ایس ایچ جی )نے بھی جموں و کشمیر اور لداخ میں تعینات  فوجی اور  نیم فوجی اہلکاروں   کو  راکھیاں ، ترنگے بینڈ اور فیس ماسک  بھیجے۔ اس طرح بھارت کی  مختلف ثقافتوں ، ریاستوں اور  عوام کے درمیان  فطری  بندھن کو  مضبوط کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  جموں و کشمیر  میرا پارلیمانی حلقہ انتخاب ہے اور شمال مشرق  میرا سرکاری  حلقہ  انتخاب ہے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے ایک وزیر کے طور پر انہوں نے کہا  کہ شمال مشرقی خطہ کیونکہ   انہیں تفویض کی گئی ذمہ داریوں  کا ایک حصہ ہے اس لئے  وہ اسے  بھارت کے  دو  سرحدی خطوں کو  جوڑنے  کا   ایک نایاب موقع سمجھتے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  جموں و کشمیر یا لداخ میں  ایک سپاہی کے لئے  شمال مشرق  سے ایک راکھی یہ پیغام ہے کہ  ملک بھر کی بہنیں سکیورٹی  فورسز میں کام کرنے والے  اپنے بھائیوں کی حفاظت کے لئے  دعا کرتی ہیں جو کہ  ان کی حفاطت کے لئے  دن رات سرحدوں پر پہرہ دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  اپنے تہواروں کو ہم جس طرح منانا چاہتے ہیں،  اسی طرح اس وجہ سے منا سکتے ہیں  کہ سرحدوں پر ہمارے بھائی  ہمارے لئے اس بات یقینی بنانے کی خاطر  دن رات جاگتے ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002CAMV.jpg

شمال مشرقی خواتین کی قابلیت اور عہد بندی کی تعریف کرتے ہوئے  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا  اس خطے میں خواتین کے اپنی مدد آپ گروپ  مارچ۔ اپریل سے ہی  فیس ماسک تیار کررہے ہیں۔ رکشا بندھن سے ایک روز قبل شام کو انہوں نے  جوانوں کے لئے  فیس ماسک تیار کرنے  میں لاک ڈاؤن کی سختیوں  کے ماحول میں  سخت محنت کی ہے۔

اس پروگرام میں  شمال مشرقی بھارت کے اپنی مدد آپ گروپوں نے تعاون کیا اور  اس کے لئے  شمالی مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ، شمال مشرقی کونسل (این ای سی) اور  نارتھ ایسٹرن  ریجن کمیونٹی ریسارس منیجمنٹ پروجیکٹ (این ای آر سی او آر ایم پی) نے مدد کی۔

شمالی مشرقی خطے کی ترقی  کے سکریٹری  اندرجیت سنگھ ، اسپیشل  سکریٹری اندیودر پانڈے  اور آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی  پرشانت کمار جھا بھی اس موقع پر موجود  تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More